انوارالعلوم (جلد 19) — Page 305
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۰۵ الفضل کے اداریہ جات چاہئے کہ وہ اس انقلاب کی تائید میں اور اس انقلاب کو طاقت دینے کیلئے تصانیف شائع کریں۔روسی انقلاب کے بعد روسی حکومت کی امداد سے یہودیوں کو فلسطین کی طرف آگے بڑھنا چاہئے۔یہ پمفلٹ ایک پادری کے قبضہ میں آیا جس نے اس پمفلٹ کو یورپ کے بعض اخبارات میں شائع کرایا لیکن اسے ایک فریب اور یہودیوں کے خلاف سازش قرار دے کر قابل اعتناء نہ سمجھا گیا۔۱۹۱۷ ء میں جب بغاوت ہوئی اور بالشویک پارٹی آگے آئی تو اُس وقت اس کے ممبروں میں ایک معتد بہ حصہ یہودیوں کا دیکھ کر پھر بعض لوگوں نے اس پمفلٹ کی طرف توجہ دلائی اور یہ آواز اُٹھائی کہ وہی سکیم اس موجودہ بغاوت میں کام کرتی نظر آتی ہے لیکن اس وقت انگلستان کی مالی حالت خراب تھی اور یہودی سرمایہ داروں کی امداد کا خواہاں تھا اور امریکہ کا پریذیڈنٹ ڈاکٹر ویسن ۳۳ے دو ہی سال بعد اپنے انتخاب کے لئے یہودی ووٹوں اور یہودیوں کی تائید کا محتاج تھا اس لئے اس آواز کو مصلحتا دبا دیا گیا اور اس اختلاف کی خلیج کو پاٹنے کی کوشش کی گئی۔چنانچہ انگلستان اور امریکہ کی متحدہ کوششیں کامیاب ہو گئیں اور یہ آواز ایک دفعہ پھر دب گئی اور دنیا کو ایک دفعہ پھر تھپکیاں دے کر سلا دیا گیا۔اس وقت روس کی طاقت بالکل کمزور تھی اور خیال کیا جا تا تھا کہ یہ کوشش اگر صحیح بھی ہے تو نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی اس لئے ایک کمزور جد و جہد کو دبانے کے لئے ایک طاقتور قوم کو اپنے خلاف کر لینا عقل کے خلاف ہے۔نتیجہ یہ ہوا کہ یہ سکیم آہستہ آہستہ روس میں طاقت پکڑتی گئی۔آج سے دس سال پہلے روس میں یہودیوں کے خلاف بھی ایک رو پیدا ہوئی لیکن اس کی حیثیت پارٹی پالیٹکس سے زیادہ نہیں تھی۔سٹالن سے اصل میں یہودی ہے اسی طرح اور کئی سوویٹ لیڈر یہودی ہیں کچھ ایسی پارٹیاں بھی روس میں ہیں جو سٹالن اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ہیں وہ کبھی کبھی یہ آواز اُٹھاتی ہیں کہ موجودہ گورنمنٹ یہودیوں کی تائید کرتی ہے اور جب یہ آواز ذرا بلند ہونے لگتی ہے تو سوویٹ گورنمنٹ ظاہر داری کے طور پر یہودیوں کو کسی قدر دبا دیتی ہے۔ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ سوویٹ گورنمنٹ خود اس سکیم کی تائید میں ہے لیکن ہم یہ یقیناً کہہ سکتے ہیں کہ سوویٹ گورنمنٹ اس تحریک سے فائدہ ضرور اٹھانا چاہتی ہے۔سوویٹ گورنمنٹ کی یہ سوچی ہوئی اور فیصلہ شدہ سکیم ہے کہ وہ کسی طرح میڈی ٹرینین (Medi Terranean) پر قبضہ کرے۔میڈی ٹرینین پر قبضہ