انوارالعلوم (جلد 19) — Page 304
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۰۴ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تقسیم فلسطین کے متعلق روس اور یونائیٹڈ سٹیٹس کے اتحاد کا راز یہ بات لوگوں کے لئے معمہ بن رہی ہے کہ روس جو کل تک عربوں کی دوستی کا دم بھر رہا تھا یکدم تقسیم فلسطین کا حامی کیوں ہو گیا ہے اور عربوں کی مخالفت کیوں کر رہا ہے؟ یہ مسئلہ اور بھی زیادہ لا ینحل اسے ہو جاتا ہے جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ اس وقت سب سے زیادہ رقابت روس يَنْحَلُ اور یونائیٹڈ سٹیٹس میں ہے اور یونائیٹڈ سٹیٹس سب سے زیادہ تقسیم فلسطین کا حامی ہے۔جس چیز کا یونائیٹڈ سٹیٹس حامی ہو روس کے خطرات اس کے متعلق بہت نمایاں ہونے چاہئیں لیکن پچھلے چند ہفتوں سے یکدم روس نے پلٹا کھایا ہے اور وہ اس معاملہ میں یونائٹیڈ سٹیٹس کی پوری مدد کر رہا ہے مگر انگلستان جو اور دوسرے معاملات میں یونائیٹڈ سٹیٹس کا ساتھ دے رہا ہے اس معاملہ میں یونائیٹڈ سٹیٹس کے خلاف چل رہا ہے۔یہ کایا پلٹ کیوں ہوئی ہے؟ اس کے سمجھنے کیلئے بعض گزشتہ تاریخی واقعات کے سمجھنے کی ضرورت ہے۔جس وقت روس میں بالشویک ۳۲ے نے بغاوت کی تو بہت سے لوگوں کے لئے یہ امر حیرت کا موجب تھا کہ اس بغاوت میں حصہ لینے والے لوگوں میں جو بالشویک پارٹی کے ذمہ دار عہدوں پر متمکن تھے بہت سے یہودی بھی تھے جنہوں نے اپنے نام بدل دیئے ہوئے تھے اُس وقت ایک خفیہ سرکلر بھی پکڑا گیا تھا جس میں کئی سال پہلے یہودیوں کی ایگزیکٹو انجمن نے ایک پروگرام شائع کیا تھا۔یہ پروگرام ۱۹۱۱ ء میں شائع ہوا تھا اور اس پروگرام میں یہ بتایا گیا تھا کہ روسی حکومت کی حالت ایسی کمزور ہو رہی ہے کہ جلدی ہی وہاں ایک انقلاب رونما ہوگا۔پس یہودی سرمایہ داروں اور کارخانہ داروں کو چاہئے کہ وہ اس انقلاب کی مدد کریں اور یہودی مصنفوں کو