انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 299 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 299

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۲۹۹ الفضل کے اداریہ جات ہزاروں کی تعداد میں قتل کیا گیا، جن کی سینکڑوں کی تعداد میں عورتیں چھین لی گئیں، جن کی سو فیصدی جائدادوں پر قبضہ کر لیا گیا لیکن اس قوم کے مجرم اسے بالکل نظر نہیں آئے جنہوں نے ایک ہزار سے زیادہ مسلمان گاؤں کو تباہ کر دیا۔پانچ سات ہزار سے زیادہ مسلمانوں کو قتل کر دیا ، تین چار لاکھ سے زیادہ مویشی ان کے چھین لئے۔پانچ لاکھ ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا ، ایک کروڑ سے زیادہ قیمت کے آثَاثَةُ البَیت کو ہتھیا لیا ہمیں حکومت یا کانگرس بتائے تو سہی کہ کم سے کم بھی ایک ضلع میں مسلمانوں کی موت کا اور عورتوں کے نکالے جانے کا اور جائدادوں پر قبضہ کا اندازہ لگانے کے بعد ان افعال کے مرتکب آخر کتنے آدمی قرار دیئے جا سکتے ہیں اور جتنے انسانوں کی طرف یہ جرم منسوب کیا جا سکتا ہے ان میں سے کتنے آدمی اس وقت حوالات میں ہیں۔اگر ان تمام حرکات کے بعد ہندو اور سکھ تو حوالات میں نہیں مگر مسلمان حوالات میں ہیں تو کیا کوئی مان سکے گا کہ حکومت ہند نے امن کے قیام کے لئے پوری کوشش کی تھی اور کانگرس کے ریزولیوشن کے مطابق وہ تعریف کی مستحق ہے؟ مگر گزشتہ کو جانے دو کیا کانگرس کے ریزولیوشن میں اس بات کا انتظام کیا گیا ہے کہ اب اس ریزولیوشن کے بعد ان مجرموں کو پکڑا جائے اور ان کو سزا دی جائے ؟ اور ان مسلمان ملزموں کو چھوڑا جائے جن کا صرف اتنا قصور تھا کہ وہ مار کھانے والے مسلمانوں کی حفاظت کے لئے زبان کھول سکتے تھے اور شور مچاسکتے تھے یا ایک تنظیم کے ماتحت ان کو ان مظالم کی جگہوں سے نکال کر لے جانا چاہتے تھے۔ہم ہندوستان ہی کے متعلق ایسا نہیں سمجھتے ، پاکستان گورنمنٹ میں بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں اور پاکستان گورنمنٹ کا بھی یہی فرض ہے۔ہم مانتے ہیں کہ پاکستان میں سے کچھ ہندو اور سکھ پہلے سے سوچی ہوئی تدبیروں کے ماتحت نکل گئے تھے ، ہم مانتے ہیں کہ کچھ ہندو اور سکھ اردگرد کے ہندو اور سکھ ہمسایوں کو انگیخت اور ان کے اشارہ سے ہندوستان چلے گئے تھے لیکن ہم اس کا بھی انکار نہیں کر سکتے کہ پاکستان میں سے کچھ ہندو اور سکھ مسلمانوں کے دباؤ اور ان کی سختی کی وجہ سے نکلنے پر مجبور ہوئے ، کچھ ہندوؤں اور سکھوں کی عورتیں اُٹھا لی گئیں۔کچھ ہندوؤں اور سکھوں کی جائداد میں لوٹی گئیں ، کچھ ہندو اور سکھ قتل کئے گئے یہ کام پبلک کی ایک جماعت نے کیا اور بعض افسروں کے اشارہ سے ہوا لیکن ہمیں پاکستان کے متعلق یہ بھی اطلاع نہیں کہ اس میں ان