انوارالعلوم (جلد 19) — Page xix
انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۲ تعارف کتب دینے کی تحریک فرمائی ۔ سورۃ کوثر کی آیت فَصَلِّ لِرَبِّكَ کی تفسیر کرتے ہوئے سورۃ الفلق کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سورۃ میں حاسدوں کے حسد سے بچنے کی دعا سکھائی گئی کے لئے ہے اور سورۃ فلق میں وہ دعا بھی سکھا دی ہے جو ان کے حسد سے بچنے کے ضروری ہے۔ ۔ حضور نے اس تقریر میں عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔ اسلام پر اس وقت جو نازک دور آیا ہوا ہے وہ ایسا نہیں کہ مرد اور عورت کی قربانی کے بغیر اس میں سے گزرا جا سکے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہر مرد اور عورت یہ سمجھ لے کہ اب اس کی زندگی اپنی نہیں بلکہ اس کی زندگی کی ایک ایک گھڑی اسلام کے لئے وقف ہے اور اسے سمجھ لینا چاہئے کہ زندہ رہ کر اگر ذلت کی زندگی بسر کرنی پڑے تو اس سے ہزار درجہ بہتر یہ ہے کہ وہ اسلام کی خاطر لڑتا ہوا مارا جائے ۔“ حضور کا یہ معرکۃ الآراء لیکچر شعبہ نشر واشاعت لاہور کے زیر انتظام کتابی صورت میں شائع کروایا گیا تھا جسے اب دوبارہ انوار العلوم کی اس جلد میں شائع کیا جا رہا ہے ۔ (۱۳) آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے جماعت احمد یہ کا جلسہ سالانہ ۱۹۴۷ تقسیم ہندوستان کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے دو حصوں میں تقسیم کرنا پڑا تھا ۔ حالات کی خرابی ، مہاجرین کی آبادکاری اور سواریوں کی عدم دستیابی جیسے مسائل کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ جلسہ سالانہ منعقدہ ماہ دسمبر ۱۹۴۷ء میں خواتین شامل نہ ہوں بلکہ مارچ ۱۹۴۸ء میں منعقد ہونے والی مجلس شوری کے ساتھ ایک دن کا اضافہ کر کے جلسہ سالانہ کے دوسرے حصہ کا انعقاد کر کے مستورات کو شامل ہونے کی اجازت دے دی جائے۔ چنانچہ اس پروگرام کے مطابق مورخہ ۲۸ مارچ ۱۹۴۸ء کو جلسہ سالانہ منعقد کیا گیا جس میں مستورات بھی شامل ہوئیں ۔ اس جلسہ کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے یہ لیکچر