انوارالعلوم (جلد 19) — Page xvii
انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۰ تعارف کتب تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ ۔ بیرونی مشنوں کی مساعی اور حالات و واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے لندن مشن کی خدمات کا بالخصوص ذکر فرمایا نیز ایک نواحمدی انگریز مبلغ مکرم بشیر احمد آرچرڈ صاحب کا ذکر خیر بھی بیان فرمایا اسی طرح جرمن مشن ، ہالینڈ مشن ، سوئٹزر لینڈ ، امریکہ ، شام ، فلسطین اور انڈونیشیا کے مشنوں کی مساعی پر روشنی ڈالی ۔ ۹۔ حضور نے پاکستان میں جماعت احمد یہ کے لئے ایک نئے مرکز کی ضرورت پر زور دیا۔ ۱۰۔ حضور نے افراد جماعت کو تجارت اور صنعت میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے ایک تجارتی سکیم سے متعارف کروایا اور تجارت و صنعت میں افراد جماعت کو دلچسپی لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ۱۱۔ آخر پر حضور نے اس سوال پر روشنی ڈالی کہ قادیان سے ہماری جماعت کو ہجرت کیوں کرنی پڑی ؟ اس سلسلہ میں حضور نے فرمایا کہ تذکرہ میں بعض الہامات اور پیشگوئیوں کی روشنی میں مفصل طور پر وضاحت فرمائی کہ ہماری یہ ہجرت اللہ تعالیٰ کی پیشگوئیوں کے عین مطابق ہے۔ (۱۱) دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی حضرت مصلح موعود نے قادیان سے لاہور ہجرت کے بعد پاکستان کے مستقبل کے موضوع پر جو چھ لیکچر دیئے۔ زیر نظر لیکچر ان میں سے آخری لیکچر تھا جو حضور نے یونیورسٹی ہال لاہور میں دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی کے موضوع پر دیا۔ یہ لیکچر افادۂ عام کیلئے وکالت دیوان پر یہ تحریک جدید نے مؤرخہ ۱۸ رفروری ۱۹۴۸ء کو ایک پمفلٹ کی صورت میں شائع کیا تھا اور اب دوسری مرتبہ انوار العلوم کی اس جلد میں شائع کیا جا رہا ہے ۔ انوارالعلوم کی جار ما شائع کیا جا رہا ہے ۔ اس خطاب میں حضور نے دستور اسلامی کی وضاحت کرتے ہوئے اس پہلو پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں کسی قسم کا آئین یا دستور نافذ ہونا چاہئے ۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں :۔ پس اگر پاکستان کی کانسٹی ٹیوشن میں مسلمان جن کی بھاری اکثریت ہوگی دو