انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xiii of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page xiii

انوار العلوم جلد ۱۹ تعارف کنند ۲- أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی آیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ہزاروں واقعات اور ہزاروں ایمان افروز نظاروں کا مجموعہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر نازک موقع پر ہر دکھ اور پریشانی کے وقت آپ کے ساتھ الیسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کا ثبوت دیا۔۔دل ہلا دینے والے مصائب میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کا ایمان پر مضبوطی سے قائم رہنا أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبدہ کی سچائی کا زبر دست ثبوت ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ہر نازک موقع پر اللہ تعالیٰ نے آلیس الله بكَافٍ عَبدَه کا وعدہ اپنی پوری شان کے ساتھ پورا کیا۔۵۔اوائل میں ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جانثاروں کی ایک چھوٹی سی جماعت کا قائم ہو جاتا أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبدَہ کی سچائی کا زبردست ثبوت ہے۔ہر موقع اور ہر مرحلہ پر اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غیر معمولی تائید و نصرت فرمائی۔جس سے اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی صداقت روزِ روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے۔(۷) الفضل کے اداریہ جات حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۲ / جون ۱۹۴۷ء تا ۲۳ / مارچ ۱۹۴۸ء گاه بگاه روز نامه الفضل قاديان ثُمَّ لاہور میں تقسیم ہندوستان سے دوماہ پیشتر اور چند ماہ بعد بعض اہم معاملات و مسائل پر اداریے لکھے جن میں اُس وقت کے اہم مسائل اور ایشوز پر روشنی ڈالی۔اس جلد میں ان تمام اداریوں کو یکجائی طور پر کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے۔ان اداریوں کے عناوین حسب ذیل ہیں۔ا۔سیاست حاضرہ ۲۔قومیں اخلاق سے بنتی ہیں مشرقی اور مغربی پنجاب کا تبادلہ آبادی ۴۔پاکستان کی سیاست خارجہ