انوارالعلوم (جلد 19) — Page xi
انوار العلوم جلد ۱۹ (۴) قومی ترقی کے دو اہم اصول تعارف کتب حضرت مصلح موعود نے یہ ارشادات مورخه ۵، ۶ جون ۱۹۴۷ ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں ارشاد فرمائے جو پہلی دفعہ اکتوبر ۱۹۶۱ء کے روزنامہ الفضل میں تین قسطوں میں شائع ہوئے ۔ جن کو اب اس جلد میں پہلی بار کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے ۔ ہیں ۔ حضور نے اپنے ان فرمودات میں قومی ترقی کے درج ذیل دو اہم اصول بیان فرمائے ا۔ اپنے مقصد کی برتری اور کامیابی پر پورا یقین پیدا کرنا چاہیے۔ جب کوئی شخص اس یقین سے لبریز ہو جائے تو اس کے اندر کام کی غیر معمولی طاقت اور قوت پیدا ہو جاتی ہے ۔ جو کامیابی کی ضامن بن جاتی ہے ۔ ۲۔ قومی ترقی کے لئے دوسری ضروری چیز قوت ارادی ہے جو ایمان کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔ مگر اس سلسلہ میں یہ بات ہمیں یاد رکھنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی قوت ارادی اور انسان کی قوت ارادی میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے ۔ (۵) سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل ۱۹۴۷ء میں انگریزی تسلط سے ہندوستان کی آزادی نیز ہندوستان کی تقسیم کا اعلان کچھ ہی دنوں تک متوقع تھا مگر حتمی اعلان سے پیشتر ہی پنجاب کی تقسیم کے متعلق انگریزوں کے عزائم سامنے آ رہے تھے۔ چنانچہ ایسے حالات میں حضرت مصلح موعود نے سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل کے نام سے یہ مضمون تحریر فرمایا جسے ٹریکٹ کی صورت میں شائع کروا کر تقسیم کیا گیا ۔ نیز افادہ عام کے لئے یہ مضمون مؤرخہ ۱۹ جون ۱۹۴۷ ءکو روزنامه الفضل قادیان مید میں بھی شائع کیا گیا۔ اس مضمون میں حضور نے سکھوں کو یہ باور کرانا چاہا کہ پنجاب میں ہندوؤں ،مسلمانوں اور ے سکھوں کی آبادی کے تناسب کے لحاظ سے پنجاب کی تقسیم کی صورت میں سب سے زیادہ فائدہ