انوارالعلوم (جلد 19) — Page 86
انوار العلوم جلد ۱۹ ۸۶ قومی ترقی کے دوا ہم اصول کا کام کرتا اور حضرت مسیح سے بھی بڑا اوتار ہوتا۔یہ اس لئے ہوا کہ یہ مقصد ایک انسان کا تھا خدا کا نہ تھا۔مسٹر اپنی بسنٹ نے اُس کو کافی روپیہ دیکر خریدا، اس کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلائی ، اُس کی دن رات نگرانی کی ، اُس کے لئے چیدہ چیدہ معلمین مقرر کئے ، بڑے بڑے ماہرین مسمریزم اُس کے لئے بہت بڑی تنخواہوں پر رکھے، اُس کی ہر حرکت اور اُس کے ہر سکون کی نگرانی کی گئی حتی کہ پاخانہ کے وقت بھی مسمریزم کے ماہرین اُس پر توجہ ڈالتے رہے تا کہ اس کے اندر بد خیالات نہ آنے پائیں۔غرض اس کی تعلیم ، اس کی نگہداشت اور اُس کے لئے ہر قسم کے اعلیٰ سامان مہیا کئے گئے صرف اس لئے کہ یہ لڑکا جب بڑا ہوگا تو دنیا میں ایک نیا مشن قائم کرے گا اور دنیا کی اصلاح کرے گا اور مسیح سے بھی بڑھ کر ہوگا کوئی دقیقہ اُس کے لئے علمی ماحول پیدا کرنے کا اُٹھا نہ رکھا گیا، کوئی کسر اُس کی تعلیم میں باقی نہ رہی ، کوئی کمی اُس کی نگرانی میں نہ کی گئی ،لیکن وہ لڑ کا جب بڑا ہوتا ہے تو کہتا ہے خدا تو ہے ہی نہیں۔دنیا کی اصلاح کرنا تو درکنار، مسیح سے بڑا ہونا تو ایک طرف وہ سرے سے خدا ہی کا انکار کر دیتا ہے اور مسٹر اپنی بسنٹ نے اس کے متعلق جو کچھ کہا تھا وہ سو فیصدی اُس کے اُلٹ نکلتا ہے۔لیکن آج سے چودہ سو سال پہلے خدا تعالیٰ کے محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ سے خبر پا کر فرماتے ہیں کہ آج سے تیرہ سو سال کے بعد ایک انسان پیدا ہو گا جو میرا مثیل ہوگا اور وہ میرے لائے ہوئے مشن کو دوبارہ دنیا میں قائم کر دے گا اور میری باتیں لوگوں تک پہنچائے گا۔وہ دنیا کے کونے کونے میں اسلام پہنچائے گا اور ساری دنیا میں کیا شمال اور کیا جنوب، کیا مشرق اور کیا مغرب خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرے گا۔جس انسان کے متعلق پیشگوئی کی جارہی ہے نہ اُس کا باپ اُس وقت موجود ہے، نہ اُس کے باپ کا باپ موجود ہے ، نہ اُس کے دادا کا دادا موجود ہے اور نہ اُس کے دادا کا پر دادا موجود ہے مگر اس کی ساری نشانیاں بتائی جاتی ہیں کہ وہ فلاں علاقہ میں آئے گا، فلاں سنہ میں آئے گا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ فلاں خاندان میں آئے گا۔پھر یہ پیشگوئی کرنے والے اور جس کے متعلق پیشگوئی کی جارہی ہے دونوں کے زمانوں میں سینکڑوں سالوں کا فاصلہ ہے ، پیشگوئی کرنے والے کی زبان اور ہے اور جس کے متعلق پیشگوئی کی جا رہی ہے اُس کی زبان اور ہے ، پیشگوئی کرنے والے کی قوم اور ہے