انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 81 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 81

انوار العلوم جلد ۱۹ ΔΙ قومی ترقی کے دوا ہم اصول ڈال کر ہی بھانپ جاتے ہیں کہ ان کے پیچھے کوئی بالا طاقت ہے اور وہ اپنی آنکھیں نیچی کر لیتے ہیں۔انسان کی سمجھ جانوروں سے تو بہر حال زیادہ ہوتی ہے ہم دیکھتے ہیں کہ دو کتے جب ایک دوسرے کو غراتے ہیں تو ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو کر غوں غوں کرتے ہیں کچھ دیر اسی طرح کرنے کے بعد ایک کتا دُم دبا کر بھاگ جاتا ہے اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ سمجھ جاتا ہے کہ اس کی غوں میں طاقت ہے۔اسی طرح جب مؤمن یقین کے ساتھ پر ہو کر مقابلہ کے لئے نکلتا ہے تو کوئی اس کے مقابلہ میں ٹھہر ہی نہیں سکتا۔مجھے یاد ہے میں ایک دفعہ شملہ گیا وہاں ایک گریجوایٹ ہندو تھے میں نے ان کے سامنے مثال پیش کی کہ ہمیں اپنے مذہب کی سچائی پر اتنا کامل یقین ہے کہ اس کی مثال نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا آپ یہ کس طرح کہتے ہیں اپنے اپنے مذہب کی سچائی پر ہر شخص کو کامل یقین ہوتا ہے۔میں نے کہا آپ کو وہ یقین حاصل نہیں جو مجھے ہے۔انہوں نے کہا اس بات کا کیا ثبوت آپ کے پاس ہے؟ میں نے کہا کہ جس طرح میں خدا کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ اسلام سچا مذہب ہے اور قرآن کریم خدا تعالیٰ کی کتاب ہے اس طرح کی قسم آپ نہیں کھا سکتے۔انہوں نے کہا میں بھی یہ قسم کھا سکتا ہوں کہ اگر میرا مذہب جھوٹا ہے تو مجھ پر خدا کا عذاب نازل ہو۔میں نے کہا یہ قسم تو کوئی معنی ہی نہیں رکھتی قسم اس طرح ہونی چاہئے کہ اے خدا! اگر میرا مذہب سچا نہیں ہے تو تو مجھ پر، میرے بیوی بچوں پر، میرے خاندان پر اور میری تمام نسلوں پر عذاب نازل کر اور میں ایسی قسم اٹھانے کے لئے تیار ہوں آپ بھی ایسی ہی قسم اٹھا ئیں۔اس پر وہ کہنے لگے آپ میرے بیوی بچوں کو درمیان میں کیوں لاتے ہیں؟ میں نے کہا اگر آپ کو اپنے مذہب کی سچائی پر کامل یقین ہے تو پھر آپ بیوی بچوں کو بیچ میں لانے سے گھبراتے کیوں ہیں۔جس کو کامل یقین ہو اس کے لئے تو گھبرانے کی کوئی وجہ ہی نہیں ہوسکتی اور اسی لئے تو میں نے کہا تھا کہ آپ کو وہ یقین اپنے مذہب کی سچائی پر نہیں جو مجھ کو اپنے مذہب کی سچائی پر ہے۔غرض ہماری جماعت کو یقین کامل رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہر قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے نیچے دروں نیچے بروں والا ایمان کسی کام کا نہیں ہوتا۔ایسا ایمان تو دنیا کی دوسری قوموں مثلاً یہودیوں اور عیسائیوں کے اندر بھی پایا جاتا ہے۔تمہیں اس بات پر کامل