انوارالعلوم (جلد 19) — Page 489
انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۸۹ سیر روحانی (۴) آسانی سے کہہ دیتا ہے کہ مینار کے نہ ہونے کی وجہ سے مجھے ستاروں کی گردش معلوم کرنے میں غلطی لگ گئی ہے۔یہی حال رمالوں، جوتشیوں اور پامسٹوں کا ہوتا ہے۔ایک احمدی نجومی کا واقعہ میرے پاس ایک دفعہ ایک احمدی نجومی آیا اور اس نے کہا، میں آپ کو کچھ کرتب دکھانا چاہتا ہوں۔میں نے کہا ، میں اس کو سمجھتا تو لغوہی ہوں، مگر تمہاری خواہش ہے تو دکھا دو۔اس نے کہا میں نے یہ بات آپ سے اس لئے کہی ہے کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ مجھے یہ فخر حاصل ہو جائے کہ میں نے آپ کے سامنے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔اس کے بعد اس نے کہا، آپ اپنے دل میں کوئی فارسی شعر رکھیں۔میں نے فارسی نہیں پڑھی کیونکہ ہمارے اُستاد یہ سمجھتے تھے کہ فارسی کی تعلیم سے عربی کو نقصان پہنچتا ہے۔گومثنوی رومی وغیرہ تو میں نے پڑھی ہیں مگر فارسی کی باقاعدہ تعلیم میں نے حاصل نہیں کی اور ایسے آدمی کو عموماً معروف شعر ہی یا د ہوتے ہیں ، بہر حال میں نے اپنے دل میں سوچا کہ :- بخشائے بر حال ما کریما هستم اسیر کمند ہوا اُس نے ایک کاغذ میرے سامنے رکھ دیا جس پر یہی شعر لکھا ہو اتھا، اس کے بعد اس نے کہا کہ آپ ایک سے دس تک کوئی ہندسہ اپنے دل میں سوچیں ، میں نے سات کا ہندسہ سوچا اور اس نے ایک کا غذ اٹھا کر مجھے دکھایا جس پر لکھا تھا کہ آپ سات کا ہندسہ سوچیں گے۔پھر کہنے لگا کہ آپ اپنی پیٹھ پر سے کپڑا اُٹھا ئیں آپ کے دائیں طرف ایک منہ ہے میں نے گرتا اُٹھایا تو وہاں متہ بھی موجود تھا۔میں نے کہا تمہاری پہلی دو چالاکیاں تو مجھے معلوم ہوگئیں تم یہ بتاؤ کہ تم نے یہ کس طرح پتہ لگا لیا کہ میرے جسم کے دائیں طرف ایک مستہ ہے۔اس نے کہا ہماری راول قوم اس فن میں بہت مشہور ہے اور اُس نے بڑی کثرت سے انسانی جسموں کو دیکھا ہوا ہے۔ایک لمبے مشاہدہ کے بعد وہ اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ اسی فی صدی لوگوں کی کمر کے دائیں طرف کوئی نہ کوئی متہ ضرور ہوتا ہے، اگر تین چار آدمیوں کو یہ بات بتائی جائے اور تین آدمیوں کے منے نکل آئیں اور چوتھے کے نہ نکلیں تو عام طور پر لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم سے کوئی حسابی غلطی ہوگئی ہوگی ، وہ ہمارے علم پر جبہ نہیں کرتے۔