انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 363

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۶۳ خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۴۷ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج کا جلسہ غیر معمولی حالات میں منعقد ہو رہا ہے۔گزشتہ سال قادیان میں جلسہ سالانہ کے موقع پر کوئی احمدی یہ قیاس بھی نہیں کر سکتا تھا کہ اگلے جلسے کے موقع پر ہم اپنے مرکز سے محروم ہوں گے اور ہمیں کسی اور جگہ پر اپنا جلسہ کرنا پڑے گا۔جگہوں کے لحاظ سے تو ساری جگہیں ہی ایک جیسی حیثیت رکھتی ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدَ یعنی میرے لئے ساری ہی زمینیں مسجد بنادی گئی ہیں۔اگر ہر جگہ ہی خدا کی سجدہ گاہ بن سکتی ہے تو وہ مومن کے لئے جلسہ گاہ بھی بن سکتی ہے لیکن بہر حال عادتیں ، تعلقات اور محبتیں ضرور قلب پر اثر ڈالنے والی چیزیں ہیں اور ہر چیز انسان کو عجیب معلوم ہوتی ہے۔اگر کرائے کا ایک مکان بھی تبدیل کیا جائے تو تکلیف ہوتی ہے اگر کوئی شخص اپنی ملکیت کا مکان بھی خود اپنی مرضی سے فروخت کرتا ہے تو اسے بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے تو پھر وہ جگہ چھوڑنے پر کیوں تکلیف محسوس نہ ہو جو ہماری نگاہ میں مقدس تھی۔جو ہمارے نزدیک روحانی ترقی کا ذریعہ تھی ، جو ہمارے نزدیک دین کی اشاعت اور تبلیغ کا مرکز تھی اور جس سے ہمیں جبری طور پر اور ایسے طور پر محروم کر دیا گیا ہے کہ جب تک حالات پھر پلٹا نہ کھائیں ہم آسانی سے وہاں نہیں جاسکتے۔یہ چیز تکلیف دہ تو ضرور ہے، اس سے دل مجروح تو ضرور ہوتے ہیں لیکن مومن ہاں وہ سچا مؤمن جو محض سُن سُنا کر خدا پر ایمان نہیں لاتا بلکہ جس کا ایمان پورے یقین اور وثوق پر مبنی ہے وہ جانتا ہے اور خوب جانتا ہے کہ یہ تغیر ایک عارضی تغیر ہے اسے خوب معلوم ہے کہ قادیان