انوارالعلوم (جلد 19) — Page 317
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۷ الفضل کے اداریہ جات اور دوسرے ممالک باوجود اس کے کہ ان کی حکومتیں بعض حالات میں شامل نہیں ہوئیں دو جنگ کرنے والے فریق میں سے ایک کی مدد کرتی رہی ہیں۔اگر پاکستان کی آبادی بھی اسی طرح کشمیر کی تحریک آزادی میں حصہ لینے والوں کی مدد کرے تو وہ اپنے جائز حقوق سے کام لیتی ہے اور اسے روکنے کا کسی کو حق نہیں۔کشمیر کا پاکستان کے ساتھ ملنا یا گلی طور پر آزاد ہونا۔لیکن پاکستان کے ساتھ اس کے دوستانہ تعلقات کا ہونا پاکستان کی زندگی کے لئے نہایت ضروری ہے اس کے بغیر پاکستان ہرگز زندہ نہیں رہ سکتا۔پس کوئی ایسی تجویز جو اس کے خلاف ہو وہ ہرگز پاکستان کے لئے قابل قبول نہیں ہونی چاہئے۔پٹھانوں کو جو کشمیر کے معاملہ میں گہری دلچسپی ہے اس کے ثبوت کے طور پر کرنل شاہ پسند صاحب کا وہ خط پیش کیا جا سکتا ہے جو الفضل کے ہفتہ کے ایڈیشن میں شائع ہو چکا ہے۔کرنل شاہ پسند صاحب اس میں لکھتے ہیں کہ ان کو اور دوسرے پٹھانوں کو کشمیر کے معاملہ میں اتنی دلچسپی اور اتنا گہرا تعلق ہے کہ وہ اور ان کی قوم ان مظالم کو کسی صورت میں بھی بھولنے کیلئے تیار نہیں جو ڈوگرہ راج کی طرف سے مسلمانوں پر کئے گئے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے کہ اس جنگ میں ہمیں فتح ہوگی یا شکست لیکن ہم یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ چاہے سال دو سال یا تین سال لگ جائیں ہم کشمیر کی تحریک آزادی کی امداد کو ترک نہیں کریں گے۔اُنہوں نے اس راز کو بھی افشاء کیا ہے کہ دو سال پہلے خود ان کو بھی ہیں ہزار روپے کی ایک پیشکش کی گئی تھی جس کو انہوں نے ٹھکرا دیا اور یہ کہ فقیرا پی صاحب نے بھی ان کو کانگرس کے حق میں کرنے کی کوشش کی تھی اور قائد اعظم مسٹر جناح کے خلاف اکسایا تھا کہ وہ ایک شیعہ ہیں اور تم ایک شیعہ کی اتباع کیوں کرتے ہو۔کرنل شاہ پسند صاحب ایک مشہور فوجی جرنیل ہیں اور ان کا یہ خط ایک بہادر جرنیل کے خیالات کا آئینہ ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ جو کچھ اُنہوں نے لکھا ہے وہ ان کے دلی جذبات کا اظہار ہے اور اس میں کسی قسم کی بناوٹ اور تکلف نہیں ہے۔کرنل شاہ پسند صاحب نے جو خیالات ظاہر کئے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ مہمندوں اور آفریدیوں کے خیالات بھی ایسے ہی ہونگے۔یہ لوگ ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں اور ان کے جذبات کا خیال رکھنا ہمارے لئے ضروری ہے۔پٹھانوں کی جانیں جس طرح بمبئی اور جالندھر اور لدھیانہ میں لی گئی ہیں اور ہندوستان کے بعض اور مقامات میں جس طرح ان کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی گئی