انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 297 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 297

انوار العلوم جلد ۱۸ ۲۹۷ تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد ہوسکیں۔پس بجائے اس کے کہ آپ سارا زور انہی دنوں میں صرف کریں کوشش کرنی چاہئے کہ دوسرے مواقع پر بھی مرکز میں آتے رہیں۔لوگوں میں مشہور ہے کہ پور بیا چوبیس گھنٹے میں صرف ایک وقت کھاتا ہے اور خوب کھاتا ہے آپ لوگ بھی ایسا ہی کرتے ہیں کہ اور ایام میں تو یہاں آنے کی کوشش نہیں کرتے اور سال بھر میں ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے موقع پر یہاں پہنچنے کے لئے پورا زور صرف کر دیتے ہیں۔آپ لوگوں کو دوسرے مواقع پر بھی بار بار آنا چاہئے اور اس جگہ دین سیکھنے کے جو مواقع خدا تعالیٰ نے پیدا کئے ہیں ان سے فائدہ اُٹھانا چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کا حافظ و ناصر ہو اور وہ ہمیشہ اپنے فضل اور رحم کی بارش آپ پر اور آپ کے تمام متعلقین اور رشتہ داروں پر برسائے تا کہ دین اور دنیا دونوں کی ترقیات کے سامان آپ کے لئے اور آپ کی آئندہ نسلوں کے لئے ہمیشہ جاری رہیں۔آمِين يَا رَبَّ الْعَلَمِيْن۔المائده: ۲۵ الفضل ربوه ۲۸ / اگست ۱۹۵۹ ۶ - ۲۲ جنوری ۱۹۶۰ ءار جولائی ۱۹۶۲ ء ) ۳،۲ سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۲ ،۱۳ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحه ۵۱ مطبوعہ لاہور ۱۸۹۲ء بخاری کتاب الجهاد والسير باب يقاتل من وراء الامام۔۔۔۔۔۔۔ك الفاتحه: ۷،۶،۵ مشكوة كتاب المناقب باب مناقب الصحابة الكهف : ۲۵،۲۴ الخ ا النصر: ٣