انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 486 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 486

انوارالعلوم جلد ۱۸ ۴۸۶ عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی تلاش اور جستجو کے بعد ہمیں آج پتہ لگا کہ وہ قیمتی متاع جس کی ہمیں تلاش تھی وہ تمہارے پاس ہے۔ہم اس کے حصول کے لئے اپنی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہیں بشرطیکہ ہمارے دلوں کی آگ سرد ہو جائے ، ہمارے قلوب کی خلش دور ہو جائے اور ہماری بے تابی راحت اور سکون میں تبدیل ہو جائے۔یہی اور یہی ذریعہ ہے اسلام کے دنیا پر غالب آنے کا ، جب تک یہ نہ ہو اس وقت تک ساری امیدیں مجنونانہ اور سارے خیالات پا گلانہ ہیں۔پس میں تمہیں صرف اسی بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔نوٹ تو میں نے اور باتیں بھی کی ہوئی تھیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ تمہارے لئے یہی ایک بات کافی ہے جب تک تم پابندیوں اور مجبوریوں کی جکڑ بندیوں سے نہیں نکلو گے جب تک تم یہ طوق اپنی گردن سے دور نہیں کرو گے ، جب تک تم یہ زنجیر میں اپنے پاؤں سے نہیں کھولو گے اُس وقت تک تمہاری ساری کوششیں عبث اور رائیگاں ہیں۔ایک اور صرف ایک ہی چیز ہے جو تمہیں کامیاب کر سکتی ہے کہ یہ لعنت کا طوق، یہ مجبوری کا طوق ، یہ معذوری کا طوق اپنی گردنوں سے دُور کرو اور وہ زنجیریں جو ہمیشہ ہندوستانیوں کے ہاتھوں میں پڑی رہتی ہیں اور وہ بیٹیاں جو ان کے پاؤں کو چلنے نہیں دیتیں ان سب کو توڑ دو اور اُن بندھنوں اور قیود سے آزاد ہو جاؤ تب مشکل کام بھی تمہارے لئے آسان ہو جائے گا اور تم فخر سے اپنی گردن اونچی کر کے دنیا کی اقوم کے مقابلہ میں کھڑے ہوسکو گے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں چونکہ دلوں کا بدلنا خدا کے اختیار میں ہے میرے اختیار میں نہیں اس لئے میں خدا تعالیٰ سے ہی دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہارے اندر حقیقی عزم اور پختہ ارادہ پیدا کرے جس سے تم سچے مسلمان بن کر ایسے کام کرو جو دنیا کو بدل ڈالنے والے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت کو دنیا میں دوبارہ قائم کرنے والے ہوں۔(الفضل ۲ /نومبر ۱۹۶۰ء) طبقات ابن سعد نهج البلاغة سیرت ابن هشام جلد ۴ صفحه ۵۵ مطبوعه ۱۹۳۶ء