انوارالعلوم (جلد 18) — Page viii
انوار العلوم جلد ۱۸ تعارف کت کے تابع ہی انڈیپنڈنٹ کھڑے ہوں۔۔پنجاب کے تمام احمدی ووٹ یا ز بر اثر ووٹ محفوظ رکھے جائیں اور ان کے بارہ میں مرکز سے انفرادی مشورہ کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے۔آپ ہی آپ فیصلہ نہ کیا جائے۔(۵) مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے یہ تقریر مؤرخہ ۲۱ / اکتو بر ۱۹۳۵ء کومجلس خدام الاحمدیہ کے ساتویں سالانہ اجتماع پر ارشاد فرمائی۔حضور نے اس تقریر میں سات کے ہندسہ کی اسلامی اصطلاح میں حیثیت و اہمیت نیز مطلب بیان کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ مجلس خدام الاحمدیہ کو اس پہلو سے اپنی کا ر کر دگی اور مساعی کا جائزہ لینا چاہئے کہ اُس نے گذشتہ سات سالوں میں کیا کھویا اور کیا پایا ہے؟ نیز ہدایت فرمائی کہ جماعتوں کے مقامی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے قواعد وضع کئے جائیں اور قواعد وضع کرتے وقت ان کے نتائج کو بھی پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔جب تک مقامی جماعتوں کے حالات و مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے قواعد نہ بنائے جائیں محض قواعد بنا لینے سے کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہو سکتی لہذا جماعتوں کے حالات اور مسائل کا جائزہ لینے کیلئے پہلے انسپکٹر ان مقرر کئے جائیں پھر ان کے جائزہ کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کیا جائے اور ساتھ ساتھ قواعد کا بھی جائزہ لیتے رہنا چاہئے اس پہلو سے بنائے گئے قواعد وضوابط مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔(۶) مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۳۱/اکتوبر ۱۹۴۵ء کو بعد نماز مغرب بمقام قادیان یہ تقریر ارشاد فرمائی جو پہلی دفعہ مؤرخہ ۲۹ / جولائی ۱۹۶۰ ء کو روزنامہ الفضل میں شائع ہوئی اور اب انوارالعلوم کی جلد ھذا میں کتابی صورت میں شائع ہو رہی ہے۔ان ارشادات میں حضور نے