انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 411 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 411

انوار العلوم جلد ۱۸ ۴۱۱ فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین بناؤ اور تم کو یہ عزم کر لینا چاہئے کہ یا تو ہم احمدیت قائم کر دیں گی یا مر جائیں گی جب تک تم یہ عزم نہیں کرتیں اُس وقت تک تم احمدیت کے لئے مفید وجو د ثابت نہیں ہو سکتیں۔تم پر جو ذمہ داریاں ہیں اُن کو پورا کرنے کی کوشش کرو تا کہ تم اللہ تعالیٰ کے سامنے ایک کامیاب خادم کی حیثیت میں کھڑی ہو اور اس کے لئے ضروری ہے کہ تم اپنے اندر ایک عظیم الشان تبدیلی پیدا کرو جس کو تم بھی اور تمہارے ہمسائے بھی اور باقی دنیا بھی محسوس کرے کہ اب تم میں ایک نئی روح پھونکی گئی ہے۔تم خود بھی دین سیکھو اور اپنی اولادوں کو بھی دین سکھاؤ اگر تم خود دین نہیں سیکھو گی تو دوسری عورتوں کو تبلیغ کس طرح کرو گی۔تمہیں تبلیغ کا اس قدر شوق ہونا چاہئے کہ اگر تمہیں ایک مکان میں رہتے رہتے دو سال گزر جائیں اور تمہاری تبلیغ وہاں مؤثر ثابت نہ ہو تو تمہیں چاہئے کہ اپنے بھائی یا اپنے خاوند سے کہو کہ اب کسی اور محلہ میں مکان لو تا کہ ہم کسی دوسری جگہ چل کر احمدیت کو پھیلائیں۔پس میں امید کرتا ہوں کہ وقت نکلنے سے پہلے تم اپنے نفسوں کی اصلاح کرو گی اور اپنی آخرت کی فکر کرو گی۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہارے دلوں کی اصلاح کرے اور تمہاری جہالتوں اور بے ایمانیوں کو دور کرے تا کہ تم پکی مؤمن بن جاؤ اور ہمارے لئے بھی عزت کا موجب بنو۔اس کے بعد میں دعا کروں گا تم بھی میرے ساتھ شامل ہو۔ہو جاؤ تا کہ تمہارے دلوں کے زنگ دور ہوں اور تم اللہ تعالیٰ کے سامنے سرخرو ہو کر پیش ہو سکو۔آمین النساء: ٢ پیدائش باب ۲ آیت ۲۱ ۲۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء النساء : ۶۰ بخاری کتاب النکاح باب المراء ةُ راعية في بيت زوجها ه انه لما قام عبد الله (الجن: ٢٠) متی باب ۱۲ آیت ۳۹ ۴۰ برٹش اینڈ فارن بائیل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء ك النَّبِيُّ أولى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ (الاحزاب : ) ٩،٨، اسد الغابة جلد ۴ صفحه ۴۴ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ