انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 359 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 359

انوار العلوم جلد ۱۸ ۳۵۹ سپین اور سسلی میں تبلیغ اسلام اور جماعت احمدیہ اور کوئی قوم ان کے مقابلہ میں ٹھہر نہ سکتی تھی لیکن جو سپین والوں کا حشر ہوا وہی ان کا ہوا۔عیسائیوں نے مسلمانوں کو صقلیہ کی سرزمین سے اس طرح چن چن کر نکالا کہ آج وہاں کوئی مسلمان دیکھنے کو نہیں ملتا۔اگر کوئی مسلمان مُردہ دل ہو تو اور بات ہے ورنہ ایک غیرت رکھنے والے مسلمان کے دل پر ان حالات کا مطالعہ کرنے کے بعد جو زخم لگتے ہیں ان کے اند مال کی کوئی صورت نہیں ہو سکتی سوائے اس کے کہ وہ اپنا خونِ دل پیار ہے۔اندلس میں مسلمانوں کو جو شان و شوکت حاصل تھی اور پھر اس کے بعد جو سلوک وہاں کے مسلمانوں سے کیا گیا ، اسی طرح صقلیہ میں مسلمانوں کا جو رعب و دبدبہ تھا اور اس کے بعد جس طرح انہیں وہاں سے نکالا گیا۔جب میں نے یہ حالات تاریخوں میں پڑھے تو میں نے عزم کیا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی تو میں ان علاقوں میں احمدیت کی اشاعت کے لئے اپنے مبلغین بھجوا ؤ نگا جو اسلام کو دوبارہ ان علاقوں میں غالب کریں اور اسلام کا جھنڈا دوبارہ اس ملک میں گاڑ دیں۔پہلے میں نے ملک محمد شریف صاحب کو اس ملک میں بھیجا لیکن کچھ عرصہ کے بعد وہاں اندرونی جنگ شروع ہوگئی اور قونصل سپین کے انگریزی قونصل (COUNSEL) نے ان سے کہا کہ آپ یہاں سے چلے جائیں۔پھر میں نے ان کو اٹلی بھیج دیا مگر اب جو نئے وفود گئے ہیں ان میں میں نے سپین کو بھی مدنظر رکھا اور اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے مبلغ سپین کے دارالسلطنت میڈرڈ میں پہنچ گئے ہیں جیسا کہ اخبار میں شائع ہو چکا ہے۔دو آدمی اتنے بڑے علاقہ کیلئے کافی نہیں ہو سکتے اور ہمیں اس کے لئے مزید کوشش جاری رکھنی ہوگی مگر سر دست ہم ان دو کو ہی ہزاروں کا قائمقام سمجھتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد جولڑائیاں ہوئی ہیں ان میں اکثر اوقات مسلمانوں کی قلت ہوتی تھی۔شام کی لڑائی میں سپاہیوں کی بہت کمی تھی حضرت ابو عبیدہ نے حضرت عمرؓ کو لکھا کہ دشمن بہت زیادہ تعداد میں ہے اس لئے اور فوج بھیجنے کا بندوبست فرما دیں۔حضرت عمرؓ نے جائزہ لیا تو آپ کو نئی فوج کا بھرتی کرنا نا ممکن معلوم ہوا کیونکہ عرب کے اردگرد کے قبائل کے نوجوان یا تو مارے گئے تھے یا سب کے سب پہلے ہی فوج میں شامل تھے۔آپ نے مشورہ کے لئے ایک جلسہ کیا اور اس میں مختلف قبائل کے لوگوں کو بلا یا اور ان کے