انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 210 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 210

انوار العلوم جلد ۱۸ ۲۱۰ مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پر وگرام دوسری طرف سائنس میں اُن کا دماغ خوب چلتا ہے۔تو بظاہر بعض لوگ ایسے نظر آتے ہیں کہ جن کے متعلق یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ تو کوئی کام بھی نہیں کر سکیں گے لیکن جب اُن کا دماغ کسی طرف چل پڑتا ہے تو وہ دنیا کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔پس میں یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ جہاں ہمارے دوست دینی علوم سے واقف ہوں وہاں کچھ نہ کچھ انہیں سائنس کے ابتدائی اصول سے ضرور واقفیت ہونی چاہئے کیونکہ ان کا جاننا بھی اس زمانہ کے لحاظ سے بہت ضروری ہے۔آج میں نے اتنا وسیع پروگرام آپ لوگوں کو بتا دیا ہے کہ اگر آپ اس کے مطابق کام کریں تو دو تین سال میں جماعت کی کایا پلٹ جائے گی اور جماعت اپنے پہلے مقام سے بہت بلند مقام پر پہنچ جائے گی اور دشمن تسلیم کریں گے کہ اس جماعت کا مقابلہ ناممکن ہے۔دشمن جب بھی جماعت کی طرف نظر اُٹھا کر دیکھے گا اُس کی نظریں خیرہ ہو جائیں گی۔میری صحت تو اچھی نہیں تھی لیکن اس کے باوجود میں طبیعت پر بوجھ ڈال کر آ گیا ہوں۔رات سے اسہال ہو رہے ہیں اگر بیٹھوں تو کھڑا نہیں ہوسکتا اور اگر کھڑا ہوں تو بیٹھ نہیں سکتا۔اب میں دعا کر کے جلسہ کو ختم کرتا ہوں۔الفضل ۲۱٬۱۸ جنوری ۱۹۴۶ء) ابوداؤد كتاب الصلواة باب متى يؤمر الغلام بالصلوة