انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 184 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 184

۱۸۴ آئندہ الیکشنوں کے متعلق جماعت احمدیہ کی پالیسی انوار العلوم جلد ۱۸ کے مسلمانوں کو تباہ کرنے کی فکر میں تھے ؟ لیکن فرض کرو مسلم لیگ مسلمانوں کی نمائندہ نہیں تو پھر کون مسلمانوں کا نمائندہ ہے؟ کیا آزاد مسلمان کا نفرنس ؟ کیا احرار؟ کیا کوئی اور جماعت جو صرف اسلامی نام کا لیبل اپنے اوپر چسپاں کئے ہوئے ہے؟ اگر ان میں سے کوئی ایک یا سب کی سب مل کر مسلمانوں کی نمائندہ ہیں تو کیا کونسلوں میں ان لوگوں کی کثرت ہے؟ مرکزی کونسلوں میں مسلم لیگ کے مقابل پر ان کی کیا تعداد ہے؟ جہاں تک مجھے علم ہے صوبہ جاتی کونسلوں میں بھی اور مرکزی کونسلوں میں بھی غیر لیگی ممبروں کی تعداد لیگی ممبروں سے بہت کم ہے اور پھر عجیب بات یہ ہے کہ مرکزی کونسلوں میں غیر لیگی ممبروں کی نسبت صوبہ جاتی نسبت سے بھی کم ہے۔جس کے یہ معنی ہیں کہ صوبہ جاتی کونسلوں میں غیر لیگی ممبروں کی نسبتی زیادتی مقامی مناقشات اور رقابتوں کی وجہ سے ہے۔ورنہ کیا وجہ ہے کہ انہی ووٹروں نے صوبہ جات میں ایک پالیسی کے حق میں ووٹ دیئے اور مرکز کے لئے نمائندہ بھجواتے ہوئے دوسری پالیسی کے حق میں ووٹ دیئے۔پھر مثلاً پنجاب ہے اس میں یونینسٹ ممبر اصولاً اپنے آپ کو مسلم لیگ کے حق میں قرار دیتے ہیں اور پاکستان کی عَلَى الْإِعْلان تائید کرتے ہیں۔پس ہر یونینسٹ ہندو مسلم سمجھوتے کے سوال کے لحاظ سے در حقیقت مسلم لیگی ہے۔بلکہ وہ تو اس امر کا مدعی ہے کہ مجھے ذاتی رنجشوں کی وجہ سے ایک طبقہ نے باہر کر دیا ہے ورنہ میں تو پہلے بھی مسلم لیگی تھا اور اب بھی مسلم لیگی ہوں۔ان حالات میں صوبہ جاتی غیر لیگی نمبروں کی تعداد مسلم لیگی ممبروں کے مقابل پر اور بھی کم ہو جاتی ہے۔غرض جس نقطۂ نگاہ سے بھی دیکھیں اس وقت مسلمانان ہند کی اکثریت مسلم لیگ کے حق میں ہے۔کانگرس گورنمنٹ اور پبلک ووٹ سب کی شہادت اس بارہ میں موجود ہے اور ان حالات میں اگر ہندوستان میں صلح کی پائیدار بنیا د رکھی جاسکتی ہے تو مسلم لیگ اور کانگرس کے سمجھوتے سے ہی رکھی جاسکتی ہے۔مگر افسوس کہ باوجود اس کے شملہ کا نفرنس کی ناکامی سے بد دل ہو کر کانگرس نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ اب وہ مسلم لیگ سے گفتگو نہیں کرے گی بلکہ براہِ راست مسلمانوں کی اکثریت سے خطاب کرے گی۔عام حالات میں تو یہ کوئی معیوب بات نہیں۔اگر کانگرس شروع سے ہی اس نظریہ پر کار بند ہوتی تو کم سے کم میں اسے بالکل حق بجانب سمجھتا لیکن