انوارالعلوم (جلد 18) — Page 123
انوارالعلوم جلد ۱۸ اسلام کا اقتصادی نظام چوبیس سال کی بات ہے میں نے رویا کمیونزم کی تباہی کے متعلق ایک رؤیا میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا میدان ہے جس میں میں کھڑا ہوں۔اتنے میں میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک عظیم الشان بلا جو ایک بہت بڑے اثر دہا کی شکل میں ہے دُور سے چلی آ رہی ہے۔وہ اثر دہا دس بیس گز لمبا ہے اور ایسا موٹا ہے جیسے کوئی بڑا درخت ہو۔وہ اثر ر ہا بڑھتا چلا آتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہ دنیا کے ایک کنارے سے چلا ہے اور درمیان میں جس قدر چیزیں تھیں اُن سب کو کھاتا چلا آ رہا ہے یہاں تک کہ بڑھتے بڑھتے وہ اثر رہا اُس جگہ پر پہنچ گیا جہاں ہم ہیں اور میں نے دیکھا کہ باقی لوگوں کو کھاتے کھاتے وہ ایک احمدی کے پیچھے بھی دوڑا۔وہ احمدی آگے آگے ہے اور اثر رہا پیچھے پیچھے۔میں نے جب دیکھا کہ اثر رہا ایک احمدی کو کھانے کے لئے دوڑ پڑا ہے تو میں ہاتھ میں سونٹا لے کر اُس کے پیچھے بھاگا لیکن خواب میں میں محسوس کرتا ہوں کہ میں اتنی تیزی سے دوڑ نہیں سکتا جتنی تیزی سے سانپ دوڑتا ہے۔چنانچہ میں اگر ایک قدم چلتا ہوں تو سانپ دس قدم کے فاصلہ پر پہنچ جاتا ہے۔بہر حال میں دوڑتا چلا گیا یہاں تک کہ میں نے دیکھا وہ احمدی ایک درخت کے قریب پہنچا اور تیزی سے اُس پر چڑھ گیا۔اُس نے خیال کیا کہ اگر میں درخت پر چڑھ گیا تو میں اثر رہا کے حملہ سے بچ جاؤنگا مگر ابھی وہ اس درخت کے نصف میں ہی تھا کہ اثر رہا اُس کے پاس پہنچ گیا اور سر اُٹھا کر اُسے نگل گیا۔اس کے بعد وہ پھر واپس لوٹا اور اس غصہ میں کہ میں احمدی کو بچانے کے لئے کیوں اُس کے پیچھے دوڑا تھا اُس نے مجھ پر حملہ کیا۔مگر جب وہ مجھ پر حملہ کرتا ہے تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ میرے قریب ہی ایک چار پائی پڑی ہوئی ہے مگر وہ بنی ہوئی نہیں صرف پٹیاں وغیرہ ہیں۔جس وقت اثر دہا میرے پاس پہنچا میں کو دکر اُس چار پائی کی پٹیوں پر پاؤں رکھ کر کھڑا ہو گیا اور میں نے اپنا ایک پاؤں اُس کی ایک پٹی پر اور دوسرا پاؤں اُس کی دوسری پٹی پر رکھ لیا۔جب اثر رہا چار پائی کے قریب پہنچا تو کچھ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ اس کا مقابلہ کس طرح کر سکتے ہیں جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرما چکے ہیں کہ لَا يَدَانِ لا حَدٍ بِقِتَالِهِمْ سے اُس وقت مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ سانپ کا حملہ دراصل یا جوج اور ماجوج کا حملہ ہے کیونکہ یہ حدیث اُن کے بارہ میں ہے۔میں اُس وقت یہ بھی خیال