انوارالعلوم (جلد 18) — Page viii
انوار العلوم جلد ۱۸ کے تابع ہی انڈیپنڈنٹ کھڑے ہوں ۔ تعارف کتب ۔ پنجاب کے تمام احمدی ووٹ یا زیر اثر ووٹ محفوظ رکھے جائیں اور ان کے بارہ میں مرکز سے انفرادی مشورہ کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے ۔ آپ ہی آپ فیصلہ نہ کیا جائے ۔ (۵) مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام حضرت خلیفة المسیح الثانی نے یہ تقریر مؤرخہ ۲۱ اکتوبر ۱۹۴۵ء کو مجلس خدام الاحمدیہ کے ساتویں سالانہ اجتماع پر ارشاد فرمائی ۔ حضور نے اس تقریر میں سات کے ہندسہ کی اسلامی اصطلاح میں حیثیت و اہمیت نیز مطلب بیان کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ مجلس خدام الاحمدیہ کو اس پہلو سے اپنی کارکردگی اور مساعی کا جائزہ لینا چاہئے کہ اُس نے گذشتہ سات سالوں میں کیا کھویا اور کیا پایا ہے؟ نیز ہدایت فرمائی کہ جماعتوں کے مقامی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے قواعد وضع کئے جائیں اور قواعد وضع کرتے وقت ان کے نتائج کو بھی پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب تک مقامی جماعتوں کے حالات و مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے قواعد نہ بنائے جائیں محض قواعد بنا لینے سے کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہو سکتی لہذا جماعتوں کے حالات اور مسائل کا جائزہ لینے کیلئے پہلے سےکوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوسکتی لہذا جماعتوں کے کے انسپکٹر ان مقرر کئے جائیں پھر ان کے جائزہ کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کیا جائے اور ساتھ ساتھ قواعد کا بھی جائزہ لیتے رہنا چاہئے اس پہلو سے بنائے گئے قواعد وضوابط مفید ثابت ہو سکتے ہیں ۔ (۶) مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۳۱ اکتوبر ۱۹۴۵ ء کو بعد نماز مغرب بمقام قادیان یہ تقریر ارشاد فرمائی جو پہلی دفعہ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۶۰ ء کو روزنامہ الفضل میں شائع ہوئی اور اب انوار العلوم کی جلد ھذا میں کتابی صورت میں شائع ہو رہی ہے۔ ان ارشادات میں حضور نے