انوارالعلوم (جلد 18) — Page vii
انوار العلوم جلد ۱۸ تعارف کتب ہر احمدی کو قرآن کریم پڑھنا چاہئے اور جو پڑھنا نہیں جانتے اُن کو سنا کر قرآن کریم سمجھانے کی کوشش کرنی چاہئے اور یہ ہمارا اولین فرض ہے۔اگر ہم یہ ارادہ کر لیں کہ سو فیصدی افراد کو قرآن شریف کا ترجمہ سمجھا دیں گے اور اگر ہم اس میں کامیاب ہو جائیں تو ہماری فتح میں کوئی شک ہی نہیں اور ہماری روحانی حالت میں ایک عظیم الشان تغییر آ جائے گا“۔(۳) نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے یہ بصیرت افروز تقریر مؤرخہ ۱۰/اکتوبر ۱۹۴۵ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں ارشاد فرمائی جس میں نیکیوں پر دوام اور استقلال اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔آپ نے فرمایا کہ وہی نیکی بابرکت اور نتیجہ خیز ہوتی ہے جس میں استقلال اور دوام کا رنگ پایا جاتا ہے۔کچھ دن نیکی کر کے پھر اُسے چھوڑ دینا ایک ایسی کمزوری ہے جس سے انسان کی روحانی زندگی ہر وقت خطرہ میں رہتی ہے۔نیز فرمایا کہ جو قوم اس بات کی عادی ہو کہ اُسے بار بار بیدار کیا جائے اُسے اپنے مستقبل کی فکر کرنی چاہئے۔(۴) آئندہ الیکشنوں کے متعلق جماعت احمدیہ کی پالیسی حضرت مصلح موعود نے یہ مضمون ہندوستان میں آئندہ ہونے والے الیکشنوں سے چند روز پیشتر مؤرخه ۲۱ /اکتوبر ۱۹۴۵ء کو تحریر فرمایا جس میں احباب جماعت کو آئندہ الیکشنوں کے متعلق جماعت احمدیہ کی پالیسی سے آگاہ فرمایا جس کے بنیادی نکات حسب ذیل ہیں۔پنجاب کے باہر ہر احمدی پوری طرح مسلم لیگ کی کمیٹیوں اور اس کے امیدواروں کی مدد کرے۔اپنے اور اپنے زیر اثر ووٹ اُن کو دے اور اپنے علاقہ کے لوگوں کو مسلم لیگ کے حق میں ووٹ دینے کی تلقین کرے۔پنجاب سے کھڑے ہونے والے احمدی امیدوار مسلم لیگ کے ٹکٹ پر کھڑے ہونے کی کوشش کریں۔اگر مسلم لیگ سے ٹکٹ کے حصول میں کامیابی نہ ہو تو مسلم لیگ کی پالیسی