انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 594 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 594

انوار العلوم جلد ۱۸ ۵۹۴ انصاف پر قائم ہو جاؤ کوئی نقصان پہنچ جائے گا کیونکہ جب تم تقویٰ اختیار کر لو گے تو میں خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ موجود ہوں اگر تم میرے حکم پر عمل کرنے کے باوجو کسی تکلیف میں مبتلا ہو جاؤ گے تو میں خود تمہاری مددکو پہنچوں گا۔ایک شریف انسان اگر کسی شخص کو کسی ایسے مقام پر کھڑا کرے جہاں اس کی جان جانے کا خطرہ ہو اور پھر اس کی خبر نہ لے تو یہ اس کی شرافت سے بعید بات ہوتی ہے۔ایک شریف انسان یہ کر ہی نہیں سکتا کہ کسی کو خطرہ کے مقام پر کھڑا کر کے پھر اُس کی خبر نہ لے تو جب ایک شریف انسان یہ نہیں کر سکتا تو اللہ تعالیٰ یہ کس طرح کر سکتا ہے کہ وہ خود اپنے بندوں کو کوئی ایسا حکم دے جس میں انہیں خطرہ لاحق ہو مگر خطرہ کے وقت ان کی امداد کے لئے نہ پہنچے۔وہ جب اپنے بندوں کو اس قسم کا حکم دیتا ہے تو ان کی خبر گیری بھی کرتا ہے۔قرآن کریم کی اس تعلیم کے بعد جب ہم رسول کریم ﷺ کے عمل کو دیکھتے ہیں تو وہ بھی اسی کے مطابق نظر آتا ہے چنانچہ تاریخ سے ثابت ہے کہ جنگ اُحد میں مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچا تھا۔یہاں تک کہ بعض دشمنوں نے مسلمانوں کے کلیجے نکال کر چاٹے تھے، بعض کے ناک اور کان کاٹ دیئے تھے اور اِس طرح دشمنوں نے کئی مسلمانوں کی لاشوں کا مثلہ کر دیا تھا۔جن مسلمانوں پر اس قسم کے مظالم ڈھائے گئے تھے ان میں رسول کریم ہے کے ایک چچا بھی تھے آپ کی طبیعت پر دشمن کے ان مظالم کا نہایت گہرا اثر ہوا چنانچہ آپ نے ایک موقع پر فرمایا کہ دشمن نے اس قسم کے مظالم میں پہل کی ہے اب میں بھی ان کے ساتھ وہی سلوک کروں گا اور جس قسم کا معاملہ دشمن نے ہمارے ساتھ روا رکھا ہے اسی قسم کا معاملہ ان کے ساتھ بھی روا رکھا جائے گا اس پر معاً آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا کہ آپ کا یہ مقام نہیں کہ آپ دشمن کی کمینہ حرکات کا جواب اُسی طرح دیں اور اُن کی نقل کریں۔چنانچہ آپ نے صحابہ کو اپنا یہ الہام سنایا اور فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے اس بات سے منع فرما دیا ہے۔سے اب چاہے یہ لوگ ہمارے ساتھ کچھ کرتے رہیں ہم ان سے نرمی سے ہی پیش آئیں گے چنانچہ آپ نے ہمیشہ اس پر عمل کیا۔ہم دیکھتے ہیں کہ گزشتہ اور موجودہ فسادات کے دوران میں عورتوں اور بچوں کو بے رحمی سے قتل کیا جاتا رہا، بہار اور گڑھ مکتسیر وغیرہ میں ہندوؤں نے اور نوا کھائی ملتان اور راولپنڈی