انوارالعلوم (جلد 18) — Page 502
انوار العلوم جلد ۱۸ ۵۰۲ زمین کی عمر اپنی پیدائش سے لے کر اپنی موت تک یہی حساب لگا تا رہے تو بھی وہ صحیح تاریخ نہیں نکال سکتا۔ میرے نزدیک ازل کے مقابلہ میں حساب لگانا وقت ضائع کرنا ہے کیونکہ ہمارا خدا ازلی ابدی خدا ہے اور اس کی مخلوق بھی اس کے ساتھ ازل سے ہے کیونکہ اگر ہم یہ مانیں کہ ایک زمانہ ایسا بھی آیا کہ جب خدا تعالی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا رہا تو یہ اللہ تعالیٰ کی شان کے منافی ہوگا اور بے کا رخدا، خدا نہیں ہو سکتا ۔ لا فتوحات مکیہ جلد ۳ صفحه ۱ ۵۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۸ء ( الفضل ۲۵ جنوری ۱۹۴۷ء )