انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 500 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 500

انوار العلوم جلد ۱۸ زمین کی عمر ایک مادی صورت کا انسان پاگل ہو جائے تو کیا لوگ اُس کے سامنے قرآن کریم پیش کرتے ہیں اور اسے تبلیغ کرتے ہیں کہ وہ اس شریعت کو مانتا ہے یا نہیں؟ کوئی عقلمند اس کے سامنے قرآن کریم پیش نہیں کرتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کا دماغ اب ایسی حالت میں ہے کہ وہ شریعت کا متحمل نہیں ہو سکتا حالانکہ وہ انسان چلتا پھرتا ہے، کھاتا پیتا ہے، سانس لیتا ہے لیکن اس کولوگ انسانیت سے خارج سمجھتے ہیں۔ڈاکٹری حکومت کے دائرہ میں تو وہ شامل ہو گا لیکن روحانی دنیا کی حکومت میں شامل نہیں ہوگا کیونکہ وہ اس کے دائرہ علم سے باہر ہے۔اسی طرح آدم سے پہلے کا انسان ناقص تھا۔، دوسرا جواب یہ ہے کہ اسلام یہ نہیں کہتا کہ وہ آدم جو ہما را آدم ہے اسی سے نسل انسانی چلی ہے اس سے پہلے کوئی مخلوق نہ تھی۔حضرت محی الدین صاحب ابن عربی نے کشف میں دیکھا کہ میں خانہ کعبہ کا طواف کر رہا ہوں اور بھی بہت سے لوگ طواف کر رہے ہیں۔کسی نے مجھے بتایا کہ حضرت آدم بھی خانہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں۔میں نے کشف میں ایک نوجوان آدمی سے پوچھا کہ حضرت آدم کہاں ہیں؟ میں اِن سے ملنا چاہتا ہوں۔جس شخص سے میں نے سوال کیا اس نے کہا آپ کسی آدم کے متعلق پوچھتے ہیں۔آپ کا آدم کونسا ہے یہاں تو کئی ہزار آدم ہیں لے اب دیکھو اگر کئی سمجھے جائیں اور پھر ایک آدم کا زمانہ کئی ہزار سال کا سمجھا جائے تو دنیا کی عمر کروڑوں اور اربوں تک پہنچ جاتی ہے۔پس مذہب کو تو اُس وقت سے تعلق ہے جس وقت سے انسانی دماغ ارتقاء کی طرف مائل ہوا۔اگر ہم یہ سمجھ لیں کہ کئی ہزار آدم کروڑوں اور اربوں سالوں میں پیدا ہوئے تو بھی ضروری نہیں کہ دنیا کی عمر وہی ہو کیونکہ یہ ضروری نہیں کہ جس دن پہلا آدم پیدا ہوا اُسی دن زمین و آسمان پیدا ہوئے ہوں بلکہ اس سے زمین و آسمان بہر حال پہلے ہوں گے۔پھر یہ معلوم کرنا کہ زمین و آسمان اس سے کتنی دیر پہلے بنے بالکل اندھیرے میں ہاتھ پاؤں مارنے کے مترادف ہے۔پس ہمارے نقطہ نگاہ اور ڈاکٹر صاحب کے پیش کردہ نقطہ نگاہ میں بالکل ٹکراؤ نہیں۔بعض سوالات میں بھی ڈاکٹر صاحب سے پوچھنا چاہتا تھا لیکن پھر کسی دوسری ملاقات میں پوچھوں گا۔بہر حال یہ بات غلط ہے کہ سائنس کا اور مذہب کا آپس میں ٹکراؤ ہو جاتا ہے مذہب خدا تعالیٰ کا