انوارالعلوم (جلد 18) — Page 493
۴۹۳ دا ئیں کو بائیں پر فوقیت حاصل ہے انوار العلوم جلد ۱۸ انہوں نے سمجھا کہ عورت کو پاس بھی نہیں بٹھا ئیں گے جب ان کا پرائیویٹ سیکرٹری اُن کی بیوی کو میرے پاس کی کرسی پر بٹھانے لگا تو انہوں نے منع کر دیا کہ ان کے پاس نہ بٹھاؤ۔یہ میں نے ان کی دو باتیں نوٹ کیں ایک تو یہ کہ انہوں نے ہمارے جذبات کا خیال رکھا اور دوسرے یہ کہ مہمان کے احترام کے لئے انہوں نے بائیں ہاتھ سے نہ کھایا بلکہ دائیں سے کھایا۔جب غیر اتنا لحاظ کرتے ہیں تو کیا مسلمان کہلانے والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لحاظ نہیں کریں گے۔وہ ایک عیسائی تھا اور اس جگہ کا حاکم تھا اس کے مقابلہ میں میں رعا یا تھا مگر اس نے میرا احترام کیا اور جب مجھے دائیں ہاتھ سے کھاتے دیکھا تو اس نے بھی دائیں سے کھانا شروع کر دیا بعد میں اس کے متعلق ان سے بات چیت ہوئی اور میں نے ان پر ظاہر کیا کہ ”اسلام“ کا حکم ہے کہ دائیں ہاتھ سے کھانا کھاؤ تو وہ کہنے لگے ہاں ہاں بڑی اچھی بات ہے اور فطرت کے بھی مطابق ہے۔پس مؤمن کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بہت زیادہ احترام ہونا چاہئے۔جو لوگ چھوٹی باتوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا احترام نہیں کرتے وہ بڑی باتوں میں تو بالکل ہی نہیں کر سکتے۔المعارج: ۳۸ الحاقة: ۴۶،۴۵ ( الفضل ۸/اکتوبر ۱۹۶۶ء) ترمذی ابواب الاشربة باب ماجاء ان الايمنين احق بالشرب