انوارالعلوم (جلد 18) — Page 464
انوار العلوم جلد ۱۸ ۴۶۴ ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے ہے جس کو خدا تعالیٰ کے قرب کی حقیقت معلوم ہو جائے اور وہ اس لذت کو چکھ لے وہ اس کے مقابلہ میں کروڑوں تو الگ رہا اربوں ارب روپیہ کو بھی بیچ سمجھنے لگ جائے گا اور اس روپے کی طرف کبھی آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھے گا کیونکہ خدا تعالیٰ کا قرب اور وصال اُس کی نظروں کے سامنے ہوگا اور وہ خدا تعالیٰ کی تحویل اور حفاظت میں ہوگا۔۱۹۳۴ء میں جب کہ احرار کی مخالفت زوروں پر تھی گورنمنٹ نے پورا زور لگایا کہ مجھے کسی بات کے متعلق پکڑے ہی۔آئی۔ڈی کے آفیسر ہر وقت پیچھے لگے رہتے تھے مگر خدا تعالیٰ نے ان کو ایسا کرنے کی توفیق ہی نہ دی ہی۔آئی۔ڈی کا ایک چوٹی کا افسران دنوں مجھے لاہور میں ملا اُس نے مجھ سے کہا حد ہوگئی حکومت کے آفیسر ز اور گورنر ہر روز مشورہ کرتے ہیں کہ کسی طرح آپ کو کوئی چھوٹی سی بات بنا کر ہی پکڑ لیں مگر اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔میں نے کہا اس میں ہماری اپنی کوئی خوبی یا بہادری نہیں یہ سب کچھ ہما را خدا کر رہا ہے ، کوئی بندہ کچھ نہیں کر رہا۔تو اصل بات یہ ہے کہ جب بندہ اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ کے سپر د کر دیتا ہے تو خدا تعالیٰ خود اُس کی پشت پناہ بن جاتا ہے بندہ دشمن کی طرف سے غافل ہوتا ہے مگر اس کا خدا اپنے فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ جاؤ اور میرے عبد کی حفاظت کرو۔حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب دینے والوں نے تو صلیب پر چڑھا دیا مگر اس کے بعد جانتے ہو کیا ہوا؟ خدا تعالیٰ نے اُسی دن سے اس کا بدلہ لینا شروع کیا۔روم کے کتنے گورنر مارے گئے ، کتنے قیصر تباہ ہوئے۔اسی طرح مسیح علیہ السلام کو صلیب دینے والے یہودی آج تک مارے جاتے ہیں وہ ذلیل وخوار ہو رہے ہیں ، ہر جگہ ان کی بے عزتی ہو رہی ہے، یورپ میں اس قوم کا جو حشر ہوا وہ نہایت سبق آموز ہے۔مسیح علیہ السلام تو زندہ صلیب سے اُتر آئے تھے مگر خدا تعالیٰ ان کی بہتک کا بدلہ آج تک یہودی قوم سے لے رہا ہے۔پس خدا تعالیٰ کے چھوٹے سے چھوٹے انعام کو تم اپنی نظروں میں چھوٹا نہ سمجھو۔رسول کریم ﷺ نے حضرت علی کو نصیحت کی۔فرمایا اے علی ! اگر تیری تبلیغ سے ایک آدمی بھی ایمان لے آئے تو یہ تیرے لئے اس سے بہتر ہے کہ دو پہاڑوں کے درمیان تیری بھیڑوں اور بکریوں کا ایک بڑا بھاری گلہ جا رہا ہو اور تو اُسے دیکھ کر خوش ہو۔لا صلى الله پس ان تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے تمہیں اپنے اندر فوری اور نیک تبدیلی پیدا کرنی