انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 408 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 408

انوارالعلوم جلد ۱۸ ۴۰۸ فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فقرہ کو ایک صحابی مرد نہیں سمجھ سکا لیکن حضرت عائشہ اس کو سمجھ گئیں۔پس کوئی صیغہ دین کا اور قربانی کا ایسا نہیں تھا جس میں عورتیں پیچھے ہوں۔جن عورتوں کی مثالیں میں نے تمہارے سامنے بیان کی ہیں وہ بھی عورتیں ہی تھیں۔فرق صرف اتنا ہے کہ وہ تمہاری طرح نازک اندام نہ تھیں اور وہ اپنے فرائض کو سمجھنے والی تھیں۔اگر تم ا چاہتی ہو کہ انہی انعامات کی وارث بنو جو صحابہ اور صحابیات پر ہوئے تو اُن کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرو۔اب باتیں کرنے کے دن نہیں رہے اب ہر دن جو مسلمانوں پر چڑھتا ہے ان کے لئے زیادہ سے زیادہ آفتیں اور مصائب لاتا ہے اور جو آئندہ مردوں پر آئیں گی اُس میں تم بھی اسی طرح شریک ہوگی جس طرح مرد ان مصائب میں حصہ دار ہوں گے۔کابل میں جو احمدی شہید کئے گئے ان میں سے اکثر کی بیویوں اور بچوں کو سخت سے سخت مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔عورتیں بیوہ ہو گئیں اور بچے یتیم ہو گئے اور ایک لمبے عرصہ تک انہیں قید کی مصیبتیں برداشت کرنا پڑیں۔اسی طرح اگر آئندہ زمانہ میں احمدیت کے لئے مصائب پیدا ہوں گے تو اس میں تم بھی برابر کی حصہ دار ہوگی۔پس ہوشیار ہو جاؤ اور سُستیوں کو ترک کرو۔جب تک عورتیں مردوں کے ساتھ ہر کام میں اُن کے دوش بدوش نہیں چلتیں اُس وقت تک تبلیغ کامیاب نہیں ہو سکتی اور اُس وقت تک اسلام دنیا پر غالب نہیں ہو سکتا۔مجھے یہاں کی لجنہ اماء اللہ کی سیکرٹری سے یہ بات سن کر بہت تکلیف ہوئی کہ عورتیں دینی کاموں میں بہت کم حصہ لیتی ہیں اور لجنہ کے اجلاس میں بہت کم عورتیں حاضر ہوتی ہیں۔اکثر عورتیں یہ کہہ دیتی ہیں کہ ہمیں اپنے کاموں سے فرصت نہیں ہوتی ، بعض کہہ دیتی ہیں کہ ہمارے مرد ہمیں باہر نہیں نکلنے دیتے، کیا تم سمجھتی ہو کہ تمہارا ایمان تمہارے خاوندوں اور تمہارے بھائیوں کے ماتحت ہے۔ایسے موقع پر تمہیں چاہئے کہ اگر تمہارا بھائی یا تمہارا خاوند تمہیں دینی کاموں میں حصہ لینے سے روکے تو تم اُسے صاف کہہ دو کہ اس معاملہ میں میں تمہاری بات ماننے کو تیار نہیں مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب میں نے دینا ہے نہ کہ تم نے۔جب پردے کا حکم نیا نیا نازل ہوا تو ایک صحابی نے ایک شخص سے درخواست کی کہ میں آپ کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔وہ شخص رضا مند ہو گیا لیکن شادی کرنے والے نے یہ