انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 200 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 200

انوار العلوم جلد ۱۸ مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام روٹیاں پکوا دی جائیں۔جب خادم روٹیاں پکوانے جائے گا تو دل میں ڈر رہا ہو گا کہ مجھے کوئی دیکھ نہ لے اور اگر کوئی دوست اُسے راستے میں مل جائے تو اُسے کہے گا میری اپنی نہیں فلاں غریب کی ہیں۔اُس کا یہ اظہار کرنا اس بات کی دلیل ہو گا کہ وہ اس کام کو ہتک آمیز خیال کرتا ہے یہ پہلا قدم ہوگا۔اسی طرح بعض اور کام اس نوعیت کے سوچے جا سکتے ہیں۔ایسے کام کرانے سے ہماری غرض یہ ہے کہ کسی خادم میں تکبر کا شائبہ باقی نہ رہے اور اس کا نفس مر جائے اور وہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہر ایک کام کرنے کو تیار ہو جائے۔ایک اور بات جو بہت زیادہ توجہ کے قابل ہے وہ یہ ہے کہ خدام کی سختی کے ساتھ نگرانی کی جائے کہ وہ با جماعت نماز ادا کرتے ہیں یا نہیں۔ابھی تک محلوں سے اطلاعات آتی رہتی ہیں کہ بعض خادم نمازوں میں سُست ہیں اور باوجود بار بار کہنے کے اپنی اصلاح نہیں کرتے۔زعماء کو چاہئے کہ اُن کی طرف خاص توجہ کریں۔خدام کے عہد یداران اُن کے پاس جائیں اور انہیں سمجھا ئیں۔اگر اس کے باوجود وہ توجہ نہ کریں تو محلہ کے پریذیڈنٹ اور دوسرے دوست انہیں سمجھا ئیں۔اگر اس کے بعد بھی وہ نمازوں میں سستی کریں تو اُن کے نام میرے سامنے پیش کئے جائیں۔یہ ایک بہت ضروری حصہ ہے خدام الاحمدیہ کے پروگرام کا۔خدام الاحمدیہ کے پروگرام میں یہ بات بھی شامل ہونی چاہئے کہ خدام کی پڑھائی کا خاص خیال رکھا جائے اور اس بات کی نگرانی کی جائے کہ کون کون خادم سٹڈی (STUDY) کے وقت گلیوں میں پھرتا ہے، اس بات کی نگرانی کے لئے کچھ خادم ہر روز مقرر کئے جاسکتے ہیں اُن کو جہاں کوئی خادم بازار میں پھرتا ہوا مل جائے اُسے پوچھیں کہ تمہارا سٹڈی کا وقت ہے اور تم بازار میں کیوں پھر رہے ہو؟ اگر اس بات کی نگرانی کی جائے تو ایک تو طالب علموں میں آوارہ گردی کی عادت نہ رہے گی اور دوسرے وہ پڑھائی میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔ہمارے طالب علموں کی پڑھائی کی موجودہ حالت بہت قابل افسوس ہے اور ہمارے سکول کے نتائج اس وقت تمام سکولوں سے بدتر ہیں۔میں نے نظارت تعلیم و تربیت کو یہ ہدایت کی کہ صرف اُن اُستادوں کو اس سال ترقیاں دی جائیں جن کے نتائج اوسط سے پانچ فیصدی زیادہ ہوں۔اس پر ناظر صاحب تعلیم مجھے ملنے آئے اور کہا کہ آپ کے مقررہ کردہ قاعدہ کے مطابق تو سارے سکول میں سے