انوارالعلوم (جلد 18) — Page xx
انوار العلوم جلد ۱۸ ۱۷ تعارف کتب میں دینی تعلیم پھیلانے کی کوشش۔یہ چار چیزیں ہیں جن کے متعلق میں نے اس وقت توجہ دلائی آپ لوگ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(۲۷) وحشی اور غیر متمدن اقوام میں بیداری کی ایک زبردست اہر حضرت فضل عمر نے یہ پر معارف تقریر مؤرخہ ۱۳ / جنوری ۱۹۴۷ء کو قادیان میں ارشاد فرمائی جس میں قرآن کریم کی ایک عظیم الشان پیشگوئی وَاِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ کے موجودہ زمانہ میں ظہور پر روشنی ڈالی ہے۔اس آیت کریمہ کی تشریح کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ:۔مسیح موعود کے زمانہ کے متعلق یہ خبر دی گئی تھی واذا الوُحُوشُ حُشِرَتْ اس زمانہ میں تمام وحشی اقوام میں بیداری پیدا ہو جائے گی۔پس یہ علامت صرف موجودہ زمانہ کے ساتھ ہی تعلق رکھتی ہے اور یہی وہ زمانہ ہے جس میں ادنی اقوام بھی بیدار نظر آتی ہیں۔نیز فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشرت کی پیشگوئی پورا کرنے کیلئے ہمارے دل میں تحریک پیدا کی کہ ہم اپنے مبلغ افریقہ میں بھجوائیں چنانچہ نائیجریا، گولڈ کوسٹ اور سیرالیون میں ہم اپنے مشن قائم کر چکے ہیں اور اب لائبیریا اور کچھ فرنچ علاقے ایسے ہیں جن میں مبلغ بھجوائے جائیں گے اس طرح مغربی افریقہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی بیداری پیدا ہو رہی ہے کہ جس کی مثال پہلے کسی زمانہ میں نہیں ملتی۔ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا چرچ آف انگلینڈ نے ایک مشن اس غرض کے لئے مقرر کیا تھا کہ وہ یہ تحقیق کرے کہ کیا وجہ ہے افریقہ میں عیسائیت کی ترقی رک گئی ہے۔اس کمیشن نے جور پورٹ پیش کی اس میں چالیس جگہ یہ ذکر کیا گیا ہے کہ عیسائیت کی ترقی کا رکنا