انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 116 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 116

انوارالعلوم جلد ۱۸ ۱۱۶ اسلام کا اقتصادی نظام بھی تیار نہیں ہوتا تھا۔اُس زمانہ میں جب کہ روس کو کوئی اہمیت حاصل نہیں تھی حز قیل نبی نے آج سے اڑھائی ہزار سال پہلے روس کے متعلق ایک عظیم الشان پیشگوئی کی تھی جو آج تک بائبل میں موجو ہے اور حز قیل باب ۳۸ اور ۳۹ میں اِس کا تفصیل کے ساتھ ذکر آتا ہے چنا نچہ لکھا ہے۔اور خدا وند کا کلام مجھ پر نازل ہوا کہ اے آدم زاد! جوج کی طرف جو ماجوج کی سرزمین کا ہے اور روش اور مسک اور توبل کا فرمانروا ہے متوجہ ہو اور اُس کے خلاف نبوت کر۔اور کہہ خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھ اے جوج روش اور مسک اور تو بل کے فرمانروا! میں تیرا مخالف ہوں اور میں تجھے پھرا دونگا اور تیرے جبڑوں میں آنکڑے ڈال کر تجھے اور تیرے تمام لشکر اور گھوڑوں اور سواروں کو جوسب کے سب مسلح لشکر ہیں جو پھریاں اور سپریں لئے ہیں اور سب کے سب تیغ زن ہیں کھینچے نکالوں گا۔اور اُن کے ساتھ فارس اور گوش اور فوط جوسب کے سب سپر بردار اور خود پوش ہیں ، جمر اور اس کا تمام لشکر اور شمال کی دُور اطراف کے اہل تجرمہ اور اُن کا تمام لشکر یعنی بہت سے لوگ جو تیرے ساتھ ہیں تو تیار ہو اور اپنے لئے تیاری کر۔تو اور تیری تمام جماعت جو تیرے پاس فراہم ہوئی ہے اور تو اُن کا پیشوا ہو۔اور بہت دنوں کے بعد تو یا د کیا جائے گا اور آخری برسوں میں اُس سرزمین پر جو تلوار کے غلبہ سے چھڑائی گئی ہے اور جس کے لوگ بہت سی قوموں کے درمیان سے فراہم کئے گئے ہیں اسرائیل کے پہاڑوں پر جو قدیم سے ویران تھے چڑھ آئے گا۔لیکن وہ تمام اقوام سے آزاد ہے اور وہ سب کے سب امن و امان سے سکونت کریں گے۔تو چڑھائی کرے گا اور آندھی کی طرح آئے گا۔تو بادل کی مانند زمین کو چھپائے گا۔تو اور تیرا تمام لشکر اور بہت سے لوگ تیرے ساتھ۔خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ اُس وقت یوں ہوگا کہ بہت سے مضمون تیرے دل میں آئیں گے اور تو ایک بڑا منصوبہ باندھے گا اور تو کہے گا کہ میں دیہات کی سرزمین پر حملہ کرونگا میں اُن پر حملہ کرونگا جو راحت و آرام سے بستے ہیں۔جن کی نہ فصیل ہے نہ اڑینگے اور نہ پھاٹک ہیں تا کہ تو لوٹے اور مال کو چھین لے۔اور اُن ویرانوں پر جو اب آباد ہیں اور اُن لوگوں پر جو