انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xviii of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page xviii

انوار العلوم جلد ۱۸ تعارف کت فرمودہ ملفوظات پر مبنی ہے۔روزنامہ الفضل میں افادہ عام کیلئے مؤرخہ ۲۳ / مارچ ۱۹۶۱ء کو پہلی دفعہ شائع کیا گیا اور اب انوار العلوم کی جلد ھذا میں کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے۔(۲۴) اسلام دنیا پر غالب آکر رہے گا حضرت مصلح موعود نے یہ روح پر دور مختصر خطاب مؤرخہ ۲۶ / دسمبر ۱۹۴۶ء کو جلسہ سالانہ قادیان کا افتتاح کرتے ہوئے ارشاد فرمایا۔آپ نے اپنے اس خطاب میں فرمایا کہ اسلام دنیا پر غالب آ کر رہے گا اور یہ دنیا اُس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈ ا ساری دنیا پر اپنی پوری شان کے ساتھ نہ لہرانے لگ جائے۔اس حقیقت کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ہی آپ نے ہمارے فرائض کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ:۔” ہم پر جو فرض عائد ہوتا ہے وہ یہی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں اور اپنی جانوں کو خدا کیلئے قربان کر دیں اور اپنے نفوس کو ہمیشہ اس کی اطاعت کے لئے تیار رکھیں تا کہ اس کا فضل اور اس کی رحمت اور اس کی برکت ہم پر نازل ہو اور ہم اس کے حقیر ہتھیار بن کر دنیا میں عظیم الشان نتیجہ پیدا کرنے کا موجب بن جائیں“۔(۲۵) متفرق امور ( ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۶ء) اس تقریر میں حضور نے درج ذیل امور پر روشنی ڈالی ہے۔ا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ نبوت کے تعلق میں مولوی محمد علی صاحب کے مطالبہ حلف پر تبصرہ فرماتے ہوئے متنازعہ فیہ امر کے سلسلہ میں ایک نئی تجویز پیش فرمائی۔۲۔قرآن کریم کے تیسویں پارہ کی تفسیر کے دوسرے حصہ کی اشاعت کا اعلان فرمایا اور احباب جماعت کو اسے خریدنے کی تحریک فرمائی۔۔قرآن کریم انگریزی کی تکمیل نیز دیباچہ تفسیر القرآن کی تصنیف کے متعلق احباب جماعت کو معلومات بہم پہنچائیں۔