انوارالعلوم (جلد 18) — Page xvi
انوار العلوم جلد ۱۸ اس وقت تمام دنیا میں اسلام پھیلانے اور لوگوں کے قلوب کو فتح کرنے تعارف کتب کی ذمہ داری ہماری ہے۔یہ خیال بھی کبھی دل میں نہیں لانا چاہئے کہ یہ ذمہ داری کسی اور کی ہے جب تم یہ اچھی طرح ذہن نشین کر لو گے تو دنیا بھر میں کوئی بھی تمہارا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔تم جہاں جاؤ گے تمہارے رستہ سے رُکاوٹیں خود بخود دور ہوتی چلی جائیں گی۔۔۔ہندوستان مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مولد ہے اس لئے بھی اور اس لئے بھی کہ دہلی ہندوستان کا صدر مقام ہے دہلی والوں پر خاص کر بہت زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔اب تمہارے لئے موقع ہے کہ اس کا م کو سنا لو۔۔۔۔۔خدا تعالیٰ مجھ کو اور تم کو اس فرض کے ادا کرنے کی توفیق بخشے۔(۲۰) عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے یہ روح پرور تقریر مجلس خدام الاحمدیہ کے آٹھویں سالانہ اجتماع پر مورخہ ۲۰/اکتوبر ۱۹۴۶ء کو قادیان میں ارشاد فرمائی۔جس میں حضور نے خدام کو اپنی تمام صلاحیتیں اور طاقتیں صرف اور صرف کام کیلئے وقف کرنے کی تلقین فرمائی۔نیز اس طرح خدام کو یہ باور کروایا کہ عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔نیر اپنے خیالات و افکار میں ایسی تبدیلی پیدا کرنے کی تلقین فرمائی کہ جس سے خدام اسلام کا مجسم نمونہ بن جائیں۔اس سلسلہ میں آپ نے فرمایا کہ:۔یہی اور یہی ذریعہ ہے اسلام کے دنیا پر غالب آنے کا۔جب تک یہ نہ ہو اُس وقت تک ساری امیدیں مجنونانہ اور سارے خیالات پا گلا نہ ہیں۔(۲۱) دائیں کو بائیں پر فوقیت حاصل ہے حضرت خلیفہ المسح الثانی نے یہ تقریر مؤرخه ۳۰/اکتوبر ۱۹۴۶ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں ارشاد فرمائی اس تقریر میں حضور نے اسلام کی اس خصوصیت پر روشنی ڈالی جس میں کھانے