انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 121 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 121

انوار العلوم جلد ۱۸ ۱۲۱ اسلام کا اقتصادی نظام قسم کی قبل از وقت خبریں دینا خدا کا ہی کام ہے اور اگر دنیا کا ایک خدا ہے اور اُس خدا نے حز قیل نبی کو یہ خبر دی ہے جو آج تک بائبل میں لکھی ہوئی موجود ہے تو پھر اس خبر کے جو آج سے اڑ ہائی ہزار سال پہلے دی گئی سوائے اس کے اور کوئی معنی نہیں ہیں کہ خدا اس اقتصادی نظام کو دنیا میں رہنے دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔روس کے متعلق حضرت مسیح ایک نئی پیشگوئی بھی سُن لو۔اس زمانہ میں بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کو زار روس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی کہ اُس پر ایک نہایت ہی شدید عذاب آنے والا ہے۔چنانچہ آپ نے فرمایا۔زار بھی ہو گا تو ہو گا اُس گھڑی باحال زار ۳۴ یعنی وہ گھڑی آنے والی ہے جب کہ زار بھی با حال زار ہو جائے گا۔چنانچہ اس پیشگوئی کے عین مطابق بالشویک لوگوں نے زار اور اُس کے خاندان کی مستورات کو ایسے ایسے سخت عذاب دیئے اور اِس اِس رنگ میں اُن کی بے حرمتی کر کے اُن کو مارا کہ وہ واقعات آج بھی سن کر دشمن سے دشمن انسان کا دل بھی کانپ اُٹھتا ہے اور اُس کے جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے مگر اُس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک اور بھی خبر دی جو یہ ہے۔۲۲ جنوری ۱۹۰۳ ء کو میں نے کشفی حالت میں دیکھا کہ زار روس کا سونٹا میرے ہاتھ میں آگیا ہے وہ بڑا لمبا اور خوب صورت ہے۔پھر میں نے غور سے دیکھا تو وہ بندوق ہے اور یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ بندوق ہے بلکہ اُس میں پوشیدہ نالیاں بھی ہیں گویا بظاہر سونٹا معلوم ہوتا ہے اور وہ بندوق بھی ہے“۔۳۵ رویا میں کسی حکومت کا عصا دئیے جانے کے معنی وہاں طاقت اور نفوذ کے حاصل ہونے کے ہوتے ہیں۔پس جہاں حز قیل نبی کی خبر یہ بتا رہی ہے کہ کمیونسٹ نظام اقتصاد کو اللہ تعالیٰ دنیا میں قائم رکھنا پسند نہیں کرتا اور یہ کہ اگر اس نظام کے متولیوں نے اس سے تو بہ نہ کی اور وہ غیر قوموں میں دخل اندازی اور تصرف سے باز نہ آیا تو خدا تعالیٰ کا عذاب اُس پر نازل ہوگا اور وہ اس کی ہیبت ناک سزا کا نشانہ بن کر دنیا کے لئے ایک عبرت کا سامان پیدا کر جائے گا وہاں