انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 42 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 42

انوار العلوم جلد ۷ ۴۲ بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۳) عالمی جنگ ختم ہونے کے (۲) دوسری تجویز میں یہ کرتا ہوں کہ اس وقت آثار ایسے نظر آ رہے ہیں کہ سال دو سال تک جنگ ختم ہو بعد تبلیغ کے وسیع مواقع جائے گی اور اس کے بعد فور تبلیغی میدان وسیع ہو جائے گا۔یہ ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ اور انچارج صاحب قرآن کریم کے تراجم تحریک جدید کا کام ہے کہ وہ کچھ اور واقف کا روں کو ساتھ ملا کر جنگ کے بعد مختلف ملکوں کیلئے تبلیغی لٹریچر کا نقشہ تیار کریں کہ کس ملک کیلئے کس قسم کا لٹریچر مفید ہو گا پھر اس کی منظوری مجھ سے لے کر جنگ کے ختم ہونے سے پہلے پہلے اس کے چھپوانے کا انتظام کیا جائے۔پہلے تو یہ شکایت کی جاتی تھی کہ روپیہ جمع کرنا انجمن کے سپر د ہے اور اسلام واحمدیت کی ترقی کی تجاویز خلیفہ کے ذہن میں آتی ہیں جن پر عمل کرنے کیلئے روپیہ نہیں ہوتا۔مگر اب خدا تعالیٰ کے فضل سے روپیہ ہے اور آتا رہے گا۔اب ہمیں بعد جنگ مختلف ملکوں مثلاً برطانیہ، جرمنی، اٹلی ،فرانس ، جاپان ، چین ، امریکہ وغیرہ کی ضروریات کے متعلق کس قسم کا لٹریچر تیار کرنا چاہئے ، پہلے اس کا فیصلہ کر لینا چاہئے اس کے بعد میرے مشورہ سے ایسے آدمی مقرر کئے جائیں جو لٹریچر تیار کریں۔(۳) تیسری تجویز یہ ہے کہ اس وقت انگلستان میں مختلف ممالک کے لوگ آئے ہوئے ہیں اور ہم آسانی سے اچھے جرمنی، اٹالین اور روسی زبانیں جاننے والے لوگ پا سکتے ہیں یہ لوگ مصیبت زدہ ہیں اور تھوڑے روپیہ پر کام کر سکتے ہیں۔ہم نے مولوی جلال الدین صاحب شمس کو اس بارے میں لکھا تھا۔انہوں نے جواب دیا ہے کہ میں اس بارے میں انتظام کر رہا ہوں۔ترجمہ القرآن کے محکمہ کو میں ہدایت دیتا ہوں کہ جتنا حصہ وہ صاف کر چکے ہیں وہ شمس صاحب کو بھجوا دیں تا کہ وہ آگے کسی اور زبان میں ترجمہ کرانے کا انتظام کریں۔اس طرح کام میں بہت سہولت ہو جائے گی۔اس کے بعد عربی دان اس ترجمہ پر نظر ثانی کر لیں گے اور ہم جلد ہی مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع کر سکیں گے۔اس میں دیر نہ کرنی چاہئے جنگ کے بعد لوگ جلد حق قبول کرنے کیلئے تیار ہوں گے اس لئے تفصیلات کی طرف زیادہ نہیں جانا چاہئے بلکہ زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے اور وہ اسی طرح پہنچ سکتا ہے کہ جلد سے جلد تبلیغی لٹریچر تیار کیا جائے۔