انوارالعلوم (جلد 17) — Page 613
انوار العلوم جلد ۷ ۶۱۳ الموعود مقابلہ میں آئے تو ایسی منہ کی کھائیں گے کہ مدتوں یا درکھیں گے۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کے رحم سے وہ پیشگوئی جس کے پورا ہونے کا ایک لمبے عرصہ سے انتظار کیا جا رہا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اُس کے متعلق اپنے الہام اور اعلام کے ذریعہ مجھے بتا دیا ہے کہ وہ پیشگوئی میرے وجود میں پوری ہو چکی ہے اور اب دشمنانِ اسلام پر خدا تعالیٰ نے کامل حجت کر دی ہے اور اُن پر یہ امر واضح کر دیا ہے کہ اسلام خدا تعالیٰ کا سچا مذہب، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے سچے رسول اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا تعالیٰ کے سچے فرستادہ ہیں۔جھوٹے ہیں وہ لوگ جو اسلام کو جھوٹا کہتے ہیں۔کاذب ہیں وہ لوگ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کاذب کہتے ہیں۔خدا نے اس عظیم الشان پیشگوئی کے ذریعہ اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت لوگوں کے سامنے پیش کر دیا ہے۔بھلا کس شخص کی طاقت تھی کہ وہ ۱۸۸۶ ء میں آج سے پورے اٹھاون سال قبل اپنی طرف سے یہ خبر دے سکتا کہ اُس کے ہاں 9 سال کے عرصہ میں ایک لڑکا پیدا ہو گا ، وہ جلد جلد بڑھے گا ، وہ دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا، وہ اسلام اور رسول کریم ﷺ کا نام دنیا میں پھیلائے گا ، وہ علومِ ظاہری اور باطنی سے پر کیا جائے گا ، وہ جلال الہی کے ظہور کا موجب ہو گا اور خدا تعالیٰ کی قدرت اور اُس کی قربت اور اُس کی رحمت کا وہ ایک زندہ نشان ہوگا۔یہ خبر دنیا کا کوئی انسان اپنے پاس سے نہیں دے سکتا تھا۔خدا نے یہ خبر دی اور پھر اُسی خدا نے اس خبر کو پورا کیا۔اُس انسان کے ذریعہ جس کے متعلق ڈاکٹر یہ امید نہیں رکھتے تھے کہ وہ زندہ رہے گا یا لمبی عمر پائے گا۔میری صحت بچپن میں ایسی خراب تھی کہ ایک موقع پر ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے میرے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کہہ دیا کہ اسے سل ہو گئی ہے کسی پہاڑی مقام پر اسے بھجوا دیا جائے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے شملہ بھجوا دیا مگر وہاں جا کر میں اُداس ہو گیا اور اس وجہ سے جلدی ہی واپس آ گیا۔غرض ایسا انسان جس کی صحت کبھی ایک دن بھی اچھی نہیں ہوئی ؟ اُس انسان کو خدا نے زندہ رکھا اور اس لئے زندہ رکھا کہ اُس کے ذریعہ اپنی پیشگوئیوں کو پورا کرے اور اسلام اور احمدیت کی صداقت کا ثبوت لوگوں