انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 484 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 484

انوار العلوم جلد ۱۷ کوشش کریں گے۔۴۸۴ الموعود ایک بات مجھے شیخ یعقوب علی سیرت حضرت اماں جان کا دوسرا حصہ صاحب عرفانی نے کہی ہے کہ میں سیرت حضرت اماں جان کی خریداری کے متعلق دوسروں کو تحریک کروں۔غالبا ان کی مراد یہ ہے کہ سیرت حضرت اماں جان کا دوسرا حصہ جو ان کی طرف سے شائع ہو رہا ہے دوست اس کی خریداری میں اور زیادہ سے زیادہ اشاعت میں حصہ لیں۔میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ انہیں اس کتاب کی خریداری کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔میں نہیں کہہ سکتا کہ یہ دوسرا حصہ شیخ محمود احمد صاحب مرحوم کا لکھا ہوا ہے یا شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے اسے مرتب کیا ہے بہر حال پہلی جلد کو مرتب کرنے میں بہت بڑی محنت سے کام لیا گیا تھا اور جماعت کے دوستوں نے بھی اسے ہاتھوں ہاتھ لے لیا۔میں امید کرتا ہوں کہ احباب اس دوسری جلد کی اشاعت میں بھی ان کی امداد کریں گے۔سلسلہ کے آئندہ تبلیغی کاموں کے متعلق بھی افریقہ میں زنانہ بورڈنگ مدرسہ بعض باتیں گل کی تقریر میں رہ گئی تھیں جن میں سے چند باتوں کا ذکر کر دیتا ہوں ایک اعلان تو میں نے کر دیا تھا کہ افریقہ میں بھی زنانہ بورڈ نگ مدرسہ جاری کرنے کا ہمارا ارادہ ہے۔مجھے یاد نہیں میں نے اس کے ساتھ ہی اس امر کا ذکر کیا تھا یا نہیں کہ افریقہ کے ایک دوست نے اس غرض کے لئے پندرہ ہزار روپیہ کی زمین وقف کر دی ہے اور وہاں کی احمدی مستورات چندہ جمع کر کے اس سکول کو جاری کرنا چاہتی ہیں۔ان کا خط میرے نام آیا ہے جس میں اُنہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ہندوستان کی احمدی خواتین بھی اس تحریک میں حصہ لیں۔میں نے لجنہ اماءاللہ کو تحریک کی تھی کہ وہ اس میں حصہ لے چنانچہ لجنہ نے اس غرض کے لئے چار ہزار روپیہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔اس کے علاوہ وہاں اِنْشَاءَ الله ایک ایسا سکول جاری کرنے کا بھی ارادہ ہے جو لنڈن میٹرک یا سینئر کیمبرج کا لڑکوں کو امتحان دلا سکے۔یہاں ہندوستان میں تو الگ الگ یونیورسٹیاں ہیں اور ہر یونیورسٹی سے لوگ امتحان دے کر ملازمت حاصل کر سکتے ہیں مگر مغربی افریقہ میں یونیورسٹیاں نہیں ہیں۔