انوارالعلوم (جلد 17) — Page 483
انوار العلوم جلد ۱۷ ۴۸۳ الموعود -- ربنا و اينا مَا وَعَدَتَنَا عَلى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ، إنك لا تُخْلِفُ الميعاد - ٥ ربنا لا تزغ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً انكَ أنتَ الْوَقَابُ : و امَنَّا بِاللهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا انْزِلَ إِلَى ابْرُهم وَاسْمَعِيلَ وَإِسْحَقَ ويَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أوتي مؤسى و عِيسَى وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ من ربهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ) اس کے بعد فرمایا: آج میرا گلا بالکل بیٹھا ہوا ہے گوگل کی نسبت رات سے کسی قد رفرق ہے۔رات کو تو آواز بالکل ہی نہیں نکلتی تھی اور آب نکلتی تو ہے مگر زور اور تکلیف کے ساتھ۔اللہ تعالیٰ ہی توفیق دے کہ میں اپنا مضمون آج بیان کر سکوں کیونکہ سینہ میں مجھے اس قسم کی جلن اور سوزش ہے کہ میں ڈرتا ہوں شاید میں زیادہ دیر تک بول نہ سکوں اور مضمون اس قسم کا ہے کہ دو تین گھنٹہ سے کم میں اِس کا بیان ہونا مشکل معلوم ہوتا ہے بلکہ ممکن ہے اس سے بھی زیادہ وقت صرف ہو جائے۔گل میں بعض باتیں بیان کرنا بھول گیا تھا اور تقریر کے بعض حصے مجھے چھوڑ نے بھی پڑے تھے کیونکہ وقت زیادہ ہو گیا تھا۔آج میں اُن باتوں میں سے دو تین باتوں کا ذکر کر دیتا ہوں۔رسالہ ”فرقان ، سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ رسالہ ” فرقان“ کے متعلق میں نے یہ اجازت دی ہے کہ اسے دو سال تک اور شائع کیا جائے مگر آئندہ صرف غیر مبائعین کے ساتھ تعلق رکھنے والے مضامین کا ہی اس میں جواب نہ دیا جائے بلکہ بہائیوں کے زہر کا بھی ازالہ کیا جائے۔گویا آئندہ ” فرقان“ دونوں قسم کے مضامین پر مشتمل ہو گا۔کچھ تو پیغامیوں کے ساتھ تعلق رکھنے والے مضامین ہوں گے اور کچھ بہائیوں کے ساتھ تعلق رکھنے والے مضامین ہوں گے۔میں امید کرتا ہوں کہ احباب جس طرح پہلے اس کی اشاعت کے ثواب میں شامل ہوتے ہیں اسی طرح اس دوسرے دور میں بھی وہ ” فرقان“ جاری رکھنے والوں کی ہمت افزائی کریں گے اور اس رسالہ کی اشاعت کر کے اِن دونوں فتنوں کے ازالہ کی