انوارالعلوم (جلد 17) — Page 464
انوار العلوم جلد ۱۷ ۴۶۴ بعض اہم اور ضروری امور ( ۱۹۴۴ ء ) صاحب کے سپرد اس کی تیاری کا کام کیا گیا ہے۔کچھ اسباق میں نے بھی دیئے ہیں جو اس میں شامل کئے جائیں گے۔بعض سکیمیں اس کے بعد میں بعض سکیموں کا ذکر کرتا ہوں جن کو آئندہ سال جاری کرنے کا ارادہ ہے۔گور مکھی اور ہندی رسالے ان میں سے ایک تو یہ ہے کہ اگر کاغذ کی اجازت مل جائے تو گورمکھی اور ہندی میں مؤقف الشيوع رسالے شائع کئے جائیں تا کہ گور لکھی جاننے والے سکھوں اور ہندی جاننے والے ہندوؤں میں تبلیغ ہو سکے اور اُن تک بھی ہمارے خیالات بآسانی پہنچ سکیں اور اسلام کے متعلق غلط فہمیاں دُور ہوسکیں۔پنجاب میں سکھوں اور مسلمانوں میں کئی مقامات پر نماز اور اذان پر جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔سکھ صرف ناواقفی کی وجہ سے اذان وغیرہ پر اعتراض کرتے ہیں۔اگر اذان گورمکھی میں ہو اور سکھوں کو معلوم ہو سکے کہ یہ کیا چیز ہے تو وہ بھی اس پر اعتراض نہ کریں بلکہ اذانیں دلوانے میں مدد کریں۔اسی طرح ہندی زبان میں تبلیغ کا انتظام کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ہمارے ملک میں ہندوؤں کی کثرت ہے۔ہندوستان میں ۷۵ فیصدی ایسے لوگ ہیں جو اُردو پڑھنا نہیں جانتے اور ان میں تبلیغ کیلئے ضروری ہے کہ ہندی میں لٹریچر ہو۔پس میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کاغذ کی اجازت مل جائے تو ان دونوں زبانوں میں رسالے جاری کئے جائیں تا سکھوں اور ہندوؤں میں تبلیغ ہو سکے۔چاہے شروع میں یہ رسالے سہ ماہی ہی ہوں۔بعد میں ان کو ہفتہ وار بھی کیا جا سکتا ہے مگر شروع میں ہی اس رنگ میں کام کرنا مناسب نہیں کہ جس کا بوجھ نہ اُٹھایا جا سکے۔بہر حال خواہ سہ ماہی ہی شائع ہوں مگر ہوں ضرور۔مزید دیہاتی مبلغ تیار کئے جائیں دوسرے میرا ارادہ ہے کہ مزید مبلغ تیار کئے جائیں اور دیہاتی مبلغین کی نئی کلاس جاری کرنے کا ارادہ ہے۔پندرہ پہلے تیار ہو چکے ہیں جو جلد اپنے اپنے حلقوں میں کام کرنے لئے چلے جائیں گے۔اب نئی کلاس کیلئے مزید نو جوان زندگیاں وقف کریں۔کم از کم پچاس نو جوان اس کلاس میں لئے جائیں گے۔اس سکیم کیلئے اخراجات کی بھی ضرورت ہے۔اگر ان