انوارالعلوم (جلد 17) — Page 232
انوار العلوم جلد ۱۷ ۲۳۲ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں جلتے تنوروں میں گو دکر دکھا دیں۔اگر خود کشی حرام نہ ہوتی ، اگر خود کشی اسلام میں نا جائز نہ ہوتی تو میں اس وقت تمہیں یہ نمونہ دکھا سکتا تھا کہ جماعت کے سو آدمیوں کو میں اپنے پیٹ میں خنجر مار کر ہلاک ہو جانے کا حکم دیتا اور وہ سو آدمی اسی وقت اپنے پیٹ میں خنجر مار کر مر جاتا۔خدا نے ہمیں اسلام کی تائید کے لئے کھڑا کیا ہے، خدا نے ہمیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بلند کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے۔دنیا ما یوس ہو چکی تھی اسلام کی ترقی سے، دنیا کہہ رہی تھی کہ اسلام اب دنیا پر غالب نہیں آ سکتا۔تب خدا نے میرے ہاتھ سے ان اناڑی لوگوں کو دنیا میں بھجوایا اور انہوں نے ہزاروں افراد کو اسلام کا حلقہ بگوش بنا دیا مگر یہ پہلی فوج اناڑیوں کی تھی۔اب با قاعدہ ایک تعلیم یافتہ گروہ اس غرض کے لئے تیار ہو رہا ہے جس نے اپنی تمام زندگی اسلام کی خدمت کے لئے وقف کی ہوئی ہے۔ان میں سے اکثر گریجوایٹ ہیں اور ان کی تعداد ۲۵ کے قریب ہے۔مگر میرا ارادہ ان کو ایک سو تک پہنچانے کا ہے۔ان لوگوں کو تمام دینی علوم پڑھائے جائیں گے اور پھر جنگ کے بعد ان کو دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلا دیا جائے گا۔ان کے اخراجات اور تبلیغی ضرورتوں کیلئے میں نے ایک فنڈ جاری کیا ہوا ہے جس کا نام تحریک جدید ہے اس کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اب تک اعلیٰ درجہ کی چار سو مربع زمین خریدی جاچکی ہے اور آئندہ کے لئے سکیم یہ ہے کہ اس فنڈ کی آمد سے ہی تمام اخراجات پورے کئے جائیں گے۔غرض کام ہو رہا ہے اور وہ دن رات محنت کر کے دینی تعلیم کو مکمل کر رہے ہیں گویا پہلے اناڑیوں کی فوج تھی مگر اب باقاعدہ تعلیم یافتہ لوگوں کی فوج تیار ہو رہی ہے جن کو جنگ کے بعد دنیا کے کناروں تک پھیلا دیا جائے گا اور وہ دنیا کے کونے کونے اور گوشے گوشے میں اسلام اور قرآن کی تبلیغ کریں گے۔جہاں آج خدائے واحد کا نام بھی نہیں لیا جاتا وہاں تھوڑے دنوں تک ہی تم دیکھ لو گے ان علاقوں کے کونے کونے سے یہ آواز اُٹھتی سنائی دے گی کہ اَشْهَدُ اَنْ لا إِله إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ قوموں نے ہماری مخالفت کی ، ملکوں نے ہماری مخالفت کی حکومتوں نے ہماری مخالفت کی مگر خدا نے ہمارا ساتھ دیا اور جس کے ساتھ خدا ہو اُسے نہ حکومتیں نقصان پہنچا سکتی ہیں، نہ سلطنتیں نقصان پہچا سکتی ہیں ، نہ بادشاہتیں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔پس اے اہل لاہور ! میں تم کو