انوارالعلوم (جلد 17) — Page 224
انوار العلوم جلد ۱۷ ۲۲۴ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں تکلیف اُٹھا کر اور اپنے وقت کی قربانی کر کے آپ لوگوں کے پاس آتے ہیں۔اگر آپ لوگوں کو ہماری باتوں پر یقین نہیں آتا تب بھی آپ کا فرض ہے کہ ہماری قدر کریں اور ہمارے جذبات اخلاص اور محبت کو اُسی نگاہ سے دیکھیں جس نگاہ کے یہ مستحق ہیں۔آب ہماری جماعت کے وہ مبلغ جو اس وقت یہاں موجود ہیں آپ لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح میرے زمانہ میں اسلام کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو آپ نے اپنے بیٹے کے متعلق فرمائی تھی کہ اُس کے زمانہ میں سلسلہ کا نام دنیا کے کناروں تک پھیلے گا۔بعض مبلغ اس وقت جنگ کی وجہ سے بیرونی ممالک میں قید ہیں اِس لئے اُن کی جگہ بعض دوسرے دوست مختصر طور پر سلسلہ کے حالات بیان کریں گے۔اس پر بعض مبلغین سلسلہ نے بتایا کہ مصلح موعود کے مبارک دور میں کس طرح اسلام اور احمدیت کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچا۔آخر میں حضور نے فرمایا۔) ابھی بہت سے تبلیغی مشنوں کی رپورٹیں باقی ہیں۔چنانچہ چین مشن ، جاپان مشن ، سماٹرا مشن ، جا وامشن ، ملا یا مشن ، سٹریٹ سیٹلمینٹس، بور نیومشن ، سرو با یا مشن ، ایران مشن ، کابل مشن اور اسی طرح بعض دوسرے تبلیغی مشنوں کے حالات سنانے باقی ہیں۔مگر چونکہ بہت سے لوگوں نے ساڑھے چھ بجے کی گاڑی سے واپس جانا ہے اس لئے ان مشوں کی تبلیغی رپورٹیں ملتوی کر دی گئی ہیں اور اس کی بجائے میں نے صرف ان مشنوں کے نام سنا دیئے ہیں۔خدا تعالیٰ نے مجھے توفیق عطا فرمائی کہ میں ان تمام ممالک میں اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کے لئے مشن قائم کروں۔چنانچہ ایران میں احمد یہ مشن قائم ہوا ، چین میں احمد یہ مشن قائم ہوا، جاپان میں احمدیہ مشن قائم ہوا، سماٹرا میں احمد یہ مشن قائم ہوا ، جاوا میں احمد یہ مشن قائم ہوا، ملایا میں احمد یہ مشن قائم ہوا ، سٹریٹ سیٹلمینٹس میں احمد یہ مشن قائم ہوا۔بور نیو میں احمدیہ مشن قائم ہوا اور اسی طرح ہر اُس ملک میں احمد یہ مشن قائم ہوا جس کے حالات ابھی مختصر طور پر آپ لوگوں کے سامنے بیان کئے گئے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ان ممالک میں اسلام کی تبلیغ ایسے رنگ میں ہوئی ہے کہ ہزار ہا لوگ جو اسلام کی ترقی اور اس کی اشاعت سے مایوس ہو چکے