انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 160 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 160

انوار العلوم جلد ۱۷ بائیسویں فرزند دلبند ہوگا۔تیسویں گرامی ارجمند ہوگا۔چوبیسویں مظہر الا ول ہوگا۔پچیسویں مظہر الآ خر ہوگا۔چھبیسویں مظہر الحق ہوگا۔ستائیسویں مظہر العلا ہوگا۔17۔دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان اٹھائیسویں وہ ایسا ہو گا جیسے خدا نے اِس زمانے میں آسمان سے نزول کیا۔انتیسویں اُس کا نزول بہت مبارک ہوگا۔تیسویں اُس کا نزول جلالِ الہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔اکتیسویں وہ نور ہوگا۔بتیسویں وہ رضائے الہی کے عطر سے ممسوح ہوگا۔تینتیسویں اُس میں خدا اپنی روح ڈالے گا یعنی کلام الہی اُس پر نازل ہوگا۔چونتیسویں خدا کا سایہ اُس کے سر پر ہوگا۔پینتیسویں وہ جلد جلد بڑھے گا۔چھتیسویں وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔سینتیسویں وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔اڑتیسویں تو میں اُس سے برکت پائیں گی۔اُنتالیسویں اُس کا نفسی نقطہ آسمان ہو گا۔چالیسویں وہ دیر سے ظاہر ہوگا۔اکتالیسویں وہ دور سے آئے گا۔بیالیسویں وہ فخر رُسل ہوگا۔تینتالیسویں اُس کی ظاہری برکتیں تمام جہان پر پھیلیں گی۔چوالیسویں اُس کی باطنی برکتیں تمام جہان پر پھیلیں گی۔