انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 69 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 69

انوار العلوم جلد ۱۷ ۶۹ یعنی اے محمد رسول اللہ ! تو لوگوں سے کہہ دے کہ میں خدا تعالیٰ کے حُسن کا آئینہ ہوں۔اگر تمہارے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت ہے تو لازماً تم یہی کوشش کرو گے کہ ہمیں بھی اپنے محبوب کا چہرہ دکھائی دے۔سواگر تمہارے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت ہے اور تم چاہتے ہو کہ تم اپنے خدا کو دیکھو تو فاتبعونی میرے پیچھے چلے آؤ۔جب تم مجھ کو دیکھو گے تو چونکہ میں خدا تعالیٰ کو دیکھ چکا ہوں اور اُس کی تصویر اُتار چکا ہوں اس لئے نتیجہ یہ ہوگا کہ میرے پیچھے چلتے چلتے ایک دن تم بھی آئینہ بن جاؤ گے جس میں خدائی تصویر آ جائے گی اور تم بھی خدا تعالیٰ کے محبوب اور پیارے بن جاؤ گے کیونکہ اُس کی شکل تم میں نظر آنے لگے گی اور خدا تعالیٰ نے یہی طریق رکھا ہوا ہے کہ جو اُسے دیکھ لے اور اُس کی تصویر اپنے دل پر کھینچ لے وہ اُس کا پیارا بن جاتا ہے۔قرب الہی کے مختلف مدارج اسی کی طرف قرآن کریم کی اس آیت میں اشارہ کیا گیا ہے کہ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُول فَأُولئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِينَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاء والصّلِحِينَ وَحَسُنَ أوليك رفيقات ذلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللهِ وَكَفَى بِالله عليما " فرماتا ہے جو کوئی اللہ اور اُس کے اِس رسول کی اطاعت کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے منعم علیه گر وہ یعنی نبیوں ، صدیقوں ، شہیدوں اور صلحاء میں سے کسی ایک میں شامل ہو جاتا ہے۔کیونکہ محمد رسول اللہ ﷺ کی اتباع کے کئی درجے ہیں۔کبھی کوئی شخص سب سے چھوٹا درجہ حاصل کرتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں صالح کہلانے لگ جاتا ہے کبھی کوئی اس سے بھی واضح تصویر محمد رسول اللہ ﷺ کی اپنے دل پر کھینچ لیتا ہے اور وہ شہید کہلانے لگ جاتا ہے۔کبھی کوئی شہید سے بھی زیادہ واضح اور روشن تصویر اپنے آئینہ قلب پر کھینچ لیتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے حضور صدیق بن جاتا ہے۔پھر کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی شخص اُس سے بھی آگے ترقی کر جاتا اور وہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں نبوت کا مستحق ہو جاتا ہے۔پھر کوئی اُس سے بھی آگے بڑھ جاتا ہے اور وہ سورۃ جمعہ کی آیت واخرِينَ مِنْهُم لَمّا يَلْحَقُوا بِهِمْ، وَهُوَ الْعَزِيزُ الحكيم ۱۵ کے مطابق سارے نبیوں کی تصویر میں اپنے اندر لے لیتا اور ظلمی محمد کہلانے لگ جاتا ہے۔صلی اللہ علیہ وسلم۔