انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 41 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 41

انوار العلوم جلد ۷ ۴۱ بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۳) (۳) اس سال کتنے افراد کی زیاتی ہوئی (i) پیدائش کے ذریعہ (ii) باہر سے آنے کی وجہ ے (iii) احمدی ہونے کی وجہ سے۔یہ نقشہ ہر سال بھجوانا ضروری ہوگا۔لاہور، امرتسر، سیالکوٹ اور غالباً دہلی بھی اِن جماعتوں میں شامل ہے جن کے افراد کی تعداد پانچ سو سے زیادہ ہے۔پہلا نقشہ جنوری میں مل جانا چاہئے۔اس قانون کے اندر کون سی جماعت آتی ہے یہ اعلان کرا دیا جائے گا۔چونکہ کام زیادہ ہے اس لئے میں میعاد بڑھا دیتا ہوں یہ نقشے فروری کی ۲۹ تاریخ تک پہنچ جائیں۔جن میں لکھا ہو کہ اس وقت کل افراد کی یہ تعداد ہے۔پہلے سال کے نقشہ میں کمی بیشی نہ کھی جائے گی صرف یہ لکھا جائے گا۔(۱) مرد اتنے ہیں (۲) عورتیں اتنی ہیں (۳) ۱۲ سال سے کم عمر کے بچے اتنے ہیں۔چوتھا خانہ یہ ہوگا کہ اس سال میں کوئی فرد یا خاندان مرتد ہوا یا نہیں۔پانچواں خانہ یہ کہ کمز ور اور قابل نگرانی کون کون ہیں۔چھٹا یہ کہ لڑکے لڑکیوں میں سے کتنے تعلیم پارہے ہیں۔کتنے ساتواں لڑکوں اور لڑکیوں میں سے کتنے با ترجمہ قرآن پڑھ سکتے ہیں اور دینیات کتنے سیکھ رہے ہیں۔یہ نقشہ اس سال فروری کے آخر تک اور آئندہ جنوری کی ۳۱ تاریخ تک بھیج دینا چاہیئے۔پھر اس میں یہ بھی لکھنا چاہئے کہ ریلوے، ڈاک خانہ، سیکریٹریٹ اور عدالتوں میں کتنے ملازم ہیں یہ بھی اپنی الگ الگ انجمن بنائیں سوائے مقامی انجمن کے ، تاکہ معلوم ہو سکے کہ ان محکموں میں کتنے احمدی ملازم ہیں۔پھر اگلے سال بتائیں کہ ان میں سے کتنے تبدیل ہو کر دوسری جگہوں میں چلے گئے یا فوت ہو گئے۔کتنے نئے ملازم ہوئے یا ملازم کرائے گئے۔اس سال ان کی مجموعی تعداد کتنی ہے۔اگلے سال کتنی تھی تا کہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ان ملازمین کی تنخواہ گر رہی ہے یا بڑھ رہی ہے۔اگر گر رہی ہے تو اس کا سبب کیا ہے۔یہ کام مرکز میں امور عامہ کے سپر د ہو گا۔