انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 16 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 16

انوار العلوم جلد کا ۱۶ مستورات سے خطاب (۱۹۴۳ ء ) تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے کوثر دی۔کیا بلحاظ اس زمانہ کے آپ کے ماننے والے ساری دنیا میں پیدا ہو گئے۔یہ خدائی طاقت ہے کہ اُس نے آپ کے ماننے والے ساری دنیا میں پھیلا دیئے۔ہم اتنے عرصہ کے بعد بھی یہاں بیٹھے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج رہے ہیں۔تیسرے معنی اس زمانہ کے متعلق ہیں یعنی میں تم کو ایسا آدمی دینے والا ہوں جو بہت بڑا سخی صلى الله ہو گا اور کثرت سے صدقہ و خیرات کرنے والا ہو گا۔رسول کریم ﷺ اس زمانہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ مسیح موعود لوگوں میں روپیہ تقسیم کرے گا مگر لوگ رڈ کر دیں گے لے لوگ غلطی سے اس کے معنی سونے چاندی کے لیتے ہیں حالانکہ سونے چاندی کو کوئی رد نہیں کیا کرتا۔ایک دفعہ ایک شخص نے کسی کو رات کے وقت صدقہ دیا۔وہ چور تھا جسے اُس نے صدقہ دیا۔چور نے ایک اور آدمی کے ہاتھ پر رکھ کر کہا کہ کوئی بیوقوف مجھے خود یہ روپیہ دے گیا ہے۔صبح کو اُس نے اس کی ہنسی اُڑائی کہ ایک چور کو صدقہ دیا گیا۔دوسرے دن اُس نے پھر صدقہ دیا وہ کوئی فاحشہ عورت تھی۔لوگوں نے اُس کی ہنسی اُڑائی کہ ایسی عورت کو صدقہ دیا جس کا روپیہ بخش اور بدکاری میں صرف ہوتا ہے۔تیسرے دن اُس نے پھر ایک اور آدمی کے ہاتھ پر سو پچاس روپیہ رکھ دیا۔وہ کوئی امیر کبیر آدمی تھا تو صبح کو شور پڑ گیا کہ ایک امیر کبیر آدمی کو صدقہ دیا گیا بھلا اسے کیا ضرورت تھی 2ے تو سب نے روپیہ قبول کر لیا ، سونے چاندی کو تو کوئی چھوڑ نہیں سکتا۔اصل بات یہ ہے کہ حدیثوں میں جو آتا ہے کہ مسیح خزانے تقسیم کرے گا ایسے مسلمانوں کو جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں مسیح موعود اُن کے آگے قرآن کے خزانے رکھے گا مگر وہ اُسے اُٹھا اُٹھا کر پھینک دیں گے اور قبول نہیں کریں گے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انا اعطيتك الكوتر اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہم تیری اولاد میں سے ایک روحانی بیٹا پیدا کریں گے جو علوم روحانی میں بڑی برکت والا ہوگا۔وہ ان روحانی خزانوں کو دنیا کے چاروں طرف تقسیم کرے گا مگر بد قسمت لوگ ان خزانوں کو رڈ کر دیں گے۔فصل الربك وانحر جب کسی کو غیر ملے تو وہ بہت قربانیاں کرے اور بہت عبادت بجالائے۔تم میں سے کئی ہوں گی جن کے دل میں خیال آتا ہو گا کہ ہماری بھی کیا قسمت