انوارالعلوم (جلد 17) — Page xxviii
انوار العلوم جلد کا ۲۱ تعارف کتب (۱۸) تمام جماعتوں میں انصار اللہ کی تنظیم ضروری ہے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے یہ روح پرور خطاب مجلس انصار اللہ کے سالانہ اجتماع کے افتتاح کے موقع پر مؤرخہ ۲۵/ دسمبر ۱۹۴۴ء کو ارشاد فرمایا۔حضور نے اپنی اس تقریر میں مجلس انصار اللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی ہے اس موقع پر حضور نے انصار اللہ کو نصیحت کرتے ہوئے اپنی اصلاح کا ایک گر بیان فرمایا کہ:۔دو تنظیم کے لئے ضروری ہے کہ اپنے متعلقات اور اپنے گردو پیش کی اصلاح کی کوشش کی جائے اسی سے انسان کی اپنی اصلاح ہوتی ہے، اسی سے قوم میں زندگی پیدا ہوتی ہے اور کامیابی کا یہی واحد ذریعہ ہے“۔حضور نے اس طریق اصلاح کو ذیلی تنظیموں کے قیام کا مقصد بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔اگر تم روحانی طور پر زندہ رہنا اور کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو تمہارے لئے صرف اپنی اصلاح کر لینا ہی کافی نہیں بلکہ اپنے گردو پیش کی اصلاح کرنا اور مجموعی طور پر اس کے لئے کوشش کرنا اور مل کر خدا سے دعا مانگنا ضروری ہے۔چنانچہ اسی غرض کے لئے میں نے مجلس انصار اللہ ، لجنہ اماءاللہ، مجلس خدام الاحمدیہ اور مجلس اطفال الاحمدیہ قائم کی ہیں۔(۱۹) افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۴۴ء حضرت مصلح موعود نے یہ مختصر مگر روح پرور تقریر مؤرخہ ۲۶/ دسمبر ۱۹۴۴ء کو جلسہ سالانہ قادیان کا افتتاح کرتے ہوئے ارشاد فرمائی۔جس میں حضور نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حسین ترین چہرہ جس کی برکت سے سورج اور چاند روشن ہیں لوگوں نے اُن کے مشن سے منہ موڑ رکھا ہے۔وہ تعلق جو کسی زمانہ میں مسلمانوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تھا آج اس میں بے انتہاء کمی آچکی ہے۔ایسے حالات میں آج صرف جماعت احمد یہ