انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 71 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 71

انوار العلوم جلد ۱۷ اے کر بلا ئکیست صد آدمم حسین است سیر ہر در گریبا نم نیز احمد مختار در برم جامه ہمہ ابرار آنچه داد است ہر نبی را جام داد آن جام را مرا بتمام کا فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ ہر زمانہ کے لئے اپنا ایک شہید پیدا کیا کرتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی شان دنیا میں انہی شہیدوں کے ذریعہ ظاہر ہوتی ہے اور اُس کے چہرے کا حسن انہی شہیدوں کے ذریعے نکھرا کرتا ہے۔چونکہ میرے حصہ میں بھی یہ سعادت مقدر کی جا چکی تھی اس لئے آہستہ آہستہ میری نوبت بھی آگئی اور چونکہ خدا تعالیٰ کے رستہ میں میرا قتیل ہونا ضروری تھا اور یہ قرار دیا جا چکا تھا کہ میں اُس کے عشق میں مارا جاؤں اس لئے کر بلا نیست سیر ہر آنم میں نے کربلا کی سیر کی اور ہر گھڑی سیر کی۔دشمن ، صداقت کا دشمن ، راستی اور نور کا دشمن مجھ پر بھی آج تیر برسا رہا ہے۔مگر تیر کچھ ایسی بیدردی کے ساتھ برسا رہا ہے کہ گویا اُس کے سامنے ایک حسین نہیں سوحسین کھڑا ہے۔آدمم نیز احمد مختار میں سارے نبیوں کے کمالات اپنے اندر رکھتا ہوں آدم سے لیکر محمد رسول اللہ ہی ہے کہ کوئی نبی ایسا نہیں جس کے کمالات مجھ میں پائے نہ جاتے ہوں۔در برم جامه ہمہ ابرار ہر نبی اور ہر ولی کا گر تہ مجھے پہنایا گیا ہے۔آنچه دادست ہر نبی را جام داد آن جام مرا بتمام