انوارالعلوم (جلد 17) — Page 60
انوار العلوم جلد ۱۷ ۶۰ اسوه حسنه صاف کہہ دیں گے کہ یہ سو دا ہمیں منظور نہیں اور تم رڈ کر دیئے جاؤ گے ۔ اسی طرح فرماتا ہے ۔ وَيَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِمْ منْ أَنْفُسِهِمْ کے یعنی اُس وقت کا خیال کرو جب ہم ایک دن تمام قوموں میں سے ایک ایک نبی کھڑا کریں گے جو نمونہ ہو نگے اُن تمام اقوام کے لئے اور اُن سے کہیں گے کہ اس نمونہ کے مطابق ہمیں جنس دیتے چلے جاؤ۔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول کریم کے متعلق قرآنی اعلان رسول کریم ۔ صلى الله عروسه خود آپ کو بطور نمونہ پیش کرتا ہے ۔ چنانچہ فرماتا ہے :- زمانے کے لوگوں کیلئے اللہ تعالیٰ وجاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ ، هُوَ اجْتَبكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ في الدين من حرج ، مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ، هُوَ سَمِكُمُ الْمُسْلِمِينَ : مِنْ قَبْلُ وَ فِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَ تَكُونُوا شُهَدَاء على النَّاسِ فَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّعُوةَ وَ اعْتَصِمُوا بِاللهِ هُوَ مَوْلَكُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ فرماتا ہے اے لوگو ! اللہ تعالیٰ کے پاس پہنچنے اور اُس کی مشابہت اختیار کرنے کیلئے پوری کوشش کرو اور جہاں تک زور چل سکتا ہے پورا زور لگا دو - هُوَ اجْتَبكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَج اللہ تعالیٰ نے تم کو بڑی برتری اور بزرگی بخشی ہے اور ایسے احکام نازل کئے ہیں جن پر عمل کرنا کچھ بھی مشکل نہیں ۔ اگر تم ویسا ہی نمونہ بننا چا ہو جیسے تمہارا نبی تھا تو بن سکتے ہو۔ اِس میں کوئی مشکل امر نہیں ملة أبيكُمْ إِبْرَاهِيمَ ، ہم ابراہیمی طریقہ پر تم کو چلا رہے ہیں جس میں سہولت اور نرمی تھی اور خدا تعالیٰ تمہیں ہر قسم کے گناہوں اور عیوب سے پاک کرنا چاہتا ہے مگر سختی کرنا نہیں چاہتا ۔ هُوَ سَمْكُمُ الْمُسْلِمِينَ : مِن قَبْلُ وَ فِي هَذا وہ کیا طریق تھا۔ وہ طریق یہی تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پہلی اُمتوں میں بھی اور اِس اُمت میں بھی تمہارا نام مسلم رکھا ہے یعنی وہ جو اپنے آپ کو کامل طور پر خدا تعالیٰ کے سپرد کر دے اور اس طرح نبی کا نمونہ اختیار کرتے ہوئے خود بھی نمونہ بن جائے ۔ لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ اور ہم نے