انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 616 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 616

انوار العلوم جلد ۱۷ ۶۱۶ الموعود اللہ تعالیٰ نے الہاماً میرے متعلق یہ خبر دی ہے کہ میں جلد جلد بڑھوں گا۔پس میرے لئے یہی مقدر ہے کہ میں سُرعت اور تیزی کے ساتھ اپنا قدم ترقیات کے میدان میں بڑھاتا چلا جاؤں مگر اس کے ساتھ ہی آپ لوگوں پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے قدم کو تیز کریں اور اپنی شست روی کو ترک کر دیں۔مبارک ہے وہ جو میرے قدم کے ساتھ اپنے قدم کو ملاتا اور سرعت کے ساتھ ترقیات کے میدان میں دوڑتا چلا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ رحم کرے اُس شخص پر جوسستی اور غفلت سے کام لے کر اپنے قدم کو تیز نہیں کرتا اور میدان میں آگے بڑھنے کی بجائے منافقوں کی طرح اپنے قدم کو پیچھے ہٹا لیتا ہے۔اگر تم ترقی کرنا چاہتے ہو، اگر تم اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طور پر سمجھتے ہو تو قدم بقدم اور شانہ بشانہ میرے ساتھ بڑھتے چلے آؤ تا کہ ہم کفر کے قلب میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا گاڑ دیں اور باطل کو ہمیشہ کے لئے صفحہ عالم سے نیست و نابود کر دیں اور اِنْشَاءَ اللہ ایسا ہی ہوگا۔زمین اور آسمان ٹل سکتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کی باتیں کبھی ٹل نہیں سکتیں۔(مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ ۱۹۶۱ ء ) البقرة: ٢٠٢ ٣،٢ البقرة: ۲۸۷ ہ آل عمران ۱۹۴ ۵ آل عمران: ۱۹۵ ك البقرة: ١٣٧ آل عمران: ۹ براہین احمدیہ۔جلد چہارم روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۶۷۳ طویلے: طویلہ۔گھوڑوں کا تھان۔اصطبل ا مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحه ۱۱۴ ۱۲،۱۱ مجموعه اشتہارات جلد ا صفحه ۱۱۵ ۱۳ مجموعه اشتہارات جلد ۱ صفحه ۱۱۳ ۱۴، ۱۵ مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحہ ۱۱۷ ۱۶ مجموعہ اشتہارات جلد ا صفحه ۱۶۷ کلاه سبز اشتهار صفحه ۴ ، ۵ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۵۱،۴۵