انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 571 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 571

انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۷۱ انگریزی حکومت کو بھجوایا ہے اور وہ میرے سامنے پڑا ہوا ہے۔ اس کے الفاظ یہ ہیں:۔ The American Government has delivered 2800 aeroplanes to the British Government۔ یعنی امریکن گورنمنٹ نے دو ہزار آٹھ سو ہوائی جہاز برطانوی حکومت کو بھجوائے ہیں ۔ پھر چوہدری صاحب کہنے لگے میں نے اُسی وقت اُن تمام لوگوں کو فون کیا ہے جن کو میں پہلے سے یہ خبر بتا چکا ہوں کہ دیکھو ! امام جماعت احمد یہ نے جو خواب دیکھی اور جو میں نے تمہیں قبل از وقت بتا دی تھی ، کس شان کے ساتھ پوری ہوئی۔ چونکہ اُنہوں نے سرکلو سے بھی اس رؤیا کا ذکر کیا ہوا تھا، انہوں نے سرکلو کو بھی فون کیا کہ کیا آج کا تارتم نے پڑھا ہے؟ وہ کہنے لگا میں نے ابھی نہیں پڑھا۔ چوہدری صاحب نے کہا پڑھو۔ اُس نے پڑھا تو کہنے لگا ظفر اللہ خاں ! تار تو آیا ہے مگر جہازوں کی جتنی تعداد تم نے بتائی تھی اُتنی تعداد کا تو اس میں ذکر نہیں ۔ چوہدری صاحب نے کہا تمہیں کیا یاد ہے؟ وہ کہنے لگا تم نے تو ۲۸ سو ہوائی جہازوں کا ذکر کیا تھا اور تار میں پچیس سو لکھا ہے۔ معلوم ہوتا ہے اُس نے جلدی میں اٹھائیس سو کو پچیس سو پڑھ لیا۔ چوہدری صاحب کہنے لگے تار کو پھر پڑھو۔ اُس نے دوبارہ تار پڑھی تو کہنے لگا او ہو ! اس میں تو اٹھائیس سو ہوائی جہازوں کا ہی ذکر ہے۔ اب دیکھو چھ ہفتے پہلے خدا تعالیٰ نے یہ کیسی عظیم الشان خبر مجھے دی جو اُسی شکل میں پوری ہوئی جس شکل میں مجھے بتائی گئی تھی ۔ گورنمنٹ کے بڑے بڑے ذمہ دارا فسر دو چار دن پہلے تک یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ امریکہ ۲۸ سو ہوائی جہاز بھجوائے گا۔ مگر مجھے اللہ تعالیٰ نے چھ ہفتے پہلے بتا دیا کہ تار آئے گا ، تا ر ا مریکن گورنمنٹ کی طرف سے آئے گا اور تار کا مضمون یہ ہوگا کہ امریکہ ۲۸ سو ہوائی جہاز برطانیہ کے لئے بھیجوائے رہا ہے۔ گویا تا ر بتا دیا ، تار کا مضمون بتا دیا، یہ بتا دیا کہ تارکس کی طرف سے آئے گا، یہ بتا دیا کہ چیز کیا ہے اور پھر یہ بتا دیا کہ اس چیز کی تعداد کیا ہے۔ حکومت امریکہ کے جنگ (۱۳) پھر ۱۹۴۰ء میں میں نے رویا بیان کیا تھا کہ میں نے دیکھا ہمارے باغ اور قادیان کے درمیان جو میں شامل ہونے کی خبر تالاب ہے اُس میں قوموں کی لڑائی ہو رہی ہے مگر بظاہر چند آدمی رسہ کشی کرتے نظر آتے ہیں اور کوئی شخص کہتا ہے کہ اگر یہ جنگ یونان تک پہنچ گئی